گلزار مصطفٰی ۔ گل بخشالوی
نام کتاب : گلزار نعت
تالیف : گل بخشالوی
تعارف: عتیق الرحمن صفی
کسی بھی قافلے کے بطریقِ احسن سفر کرنے اور کامیابی سے منزلِ مقصود تک پہنچنے میں سب سے اہم کردار اس قافلے کے قافلہ سالار کا ہوتا ہے، گل بخشالوی ایک ایسے ہی نہایت قابل قافلہ سالار ہیں جن کی قیادت میں شعرا اور ادیبوں کی ایک بڑی تعداد اپنا ادبی سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔
گل بخشالوی صاحب نے اپنی ادبی خدمات کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے حال ہی میں پاکستان اور انڈیا کے 216 شعرا کرام کے نعتیہ کلام پر مشتمل خوبصورت نعتوں کا انتخاب " گلزارِ مصطفٰی"کے نام سے شائع کیا ہے، خوبصورت گیٹ اپ کے ساتھ شائع ہونے والی نعت کی اس اہم ترین کتاب میں عقیدت اور محبت کے ساتھ کہی گئی 216 شعرا اور شاعرات کی نعوت کو نہایت اہتمام کے ساتھ شائع کیا گیا ہے.
مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
اس سال کی کچھ اہم کتابیں | |||||||
---|---|---|---|---|---|---|---|
اس سیکشن میں اپنے کتابیں متعارف کروانے کے لیے "نعت کائنات" کو دو کاپیاں بھیجیں
|