"کیا کچھ نہیں ملتا ہے بھلا آپ کے در سے ۔ آصف قادری" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: آصف قادری ==== {{نعت}} ==== کیا کچھ نہیں ملتا ہے بھلا آپ کے در سے پاتے ہیں سبھی شاہ و...)
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 09:03، 23 دسمبر 2017ء


شاعر: آصف قادری

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کیا کچھ نہیں ملتا ہے بھلا آپ کے در سے

پاتے ہیں سبھی شاہ وگدا آپ کے در سے


یوں بٹتی ہے سوغاتِ سخا آپ کے در سے

کوئی نہیں محرومِ عطا آپ کے در سے


خورشید وقمر اور چمکتے ہوئے تارے

روشن ہوئے سب لے کے ضیا آپ کے در سے


صد شکر کہ میں بھی ہوں گدا آپ کے در کا

صد فخر کہ جو کچھ بھی ملا آپ کے در سے


آجاو لیے جاو مری آل کا صدقہ

آتی ہے یہ ہر وقت صدا آپ کے در سے


امت کو کئے جاتی ہے سیراب برابر

رحمت کی چلی ایسی گھٹا آپ کے در سے


پھر اور کسی در کی نہ حاجت رہی اس کو

آصف جو بھی وابستہ ہوا آپ کے در سے

مزید دیکھیے

زیادہ پڑھے جانے والے کلام