"کیا رفیع المرتبت یہ مرتبہ ہے آپ کا" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} 300px|alt="Hafeez Oaj|link=حفیظ اوج شاعر : مرزا حفیظ اوج === {{نعت }} === کی...)
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
سطر 5: سطر 5:
شاعر : [[ مرزا حفیظ اوج ]]
شاعر : [[ مرزا حفیظ اوج ]]


{{ ٹکر 1 }}


=== {{نعت }} ===
=== {{نعت }} ===

حالیہ نسخہ بمطابق 05:33، 15 فروری 2020ء


"Hafeez Oaj

شاعر : مرزا حفیظ اوج

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

کیا رفیع المرتبت یہ مرتبہ ہے آپ کا

خالقِ ارض و سما مدحت سرا ہے آپ کا


میں گدا، چشمِ عنایت کا سوالی ہوں کھڑا

اے شہہِ ہر دوسرا بابِ عطا ہے آپ کا


دامنِ خیر الامم میں عاصیو! لے لو پناہ

عاصیوں کے واسطے بس در کُھلا ہے آپ کا


کر دیا خالق نے مالک دو جہانوں کا انہیں

وہ ہے رب کا فیصلہ جو فیصلہ ہے آپ کا


اور کیا چاہے کسی سے؟ جو بھی انکا ہو گیا

خود غنی وہ ہو گیا جو ہو گیا ہے آپ کا


سیّدی محشر میں اُمت کا سہارا آپ ہیں

اے شفیعِ عاصیاں یہ مرتبہ ہے آپ کا


”ربّی ھبلی اُمتی“ ہے آپ کے لب پر رواں

آپ کی اُمت ہے آقا فیصلہ ہے آپ کا


کب کسی پر یوں کُھلا کرتے ہیں اسرارِ خدا

لمحہء معراج جیسے ”کُن کُشا“ ہے آپ کا


آپ کے دستِ کرم کو ہاتھ اپنا رب کہے

وہ یدِ پُر نور جو قدرت نما ہے آپ کا


اوجؔ پر بھی ہو کرم، اے زینتِ اوجِ کرم

اوجؔ ِ عصیاں پر سہی، آقا گدا ہے آپ کا


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات