کہتا ہے دست بستہ تیرا غلام آقاؐ - عمران شریف

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 14:29، 18 اپريل 2018ء از SOHAIL SHEHZAD (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: Link شاعر : عمران شریف مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش کیٹگری: 3 کلام نمبر :37 __...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

Link


شاعر : عمران شریف

مطبوعہ : 2017 - بہترین نعت کی تلاش

کیٹگری: 3

کلام نمبر :37

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

کہتا ہوں دست بستہ تیرا غلام آقا

لاکھوں درود تم پر اربوں سلام آقا


بھاتی نہیں ہے کو ئ بھی اور بات مجھ کو

وردِ زباں رہے بس تیرا ہی نام آقا


مختار کل بنایا ہے آپ کو خدا نے

تیرے کرم سے چلتا ہے یہ نظام آقا


ریزے ہیں پڑھتے کلمہ کنکر بھی دیں سلامی

کرتے ہیں ذکر تیرا سب خاص و عام آقا


محبوب رب بھی اور دو عالم کے تم ہو والی

قربان جاۓ تم پر دنیا تما م آقا


افضل نہ آیا کو ئ دنیا میں اور تم سا

سب کے نبی ہو نبیوں کے ہو امام آقا


راہِ خدا کے پیاسے پیاسے ہی جاتے مر ہم

تو نے بچا یا دے کر الفت کا جام آقا


عمران پر بھی رحمت کی ڈالنا ردا کو

محمود کا ملے جب تم کو مقام آقا

نئے صفحات

2017 کی بہترین نعت کی تلاش

تعارف
کیٹگری 1
کیٹگری 2
کیٹگری 3

سانچہ میں تکرار پایا گیا: سانچہ:نعت ورثہ ۔ 2017 کی بہترین نعت کی تلاش ۔ کیٹگری 2

مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام