"کچھ نہیں مانگتا شاہوں سے شیدا تیرا ۔ احمد ندیم قاسمی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
(ایک دوسرے صارف کا ایک درمیانی نسخہ نہیں دکھایا گیا)
سطر 6: سطر 6:
}}
}}


[[زمرہ: مشہور نعتیہ کلام ]]
[[زمرہ: خاص نعتیں ]]
[[زمرہ: ایک زمین دو نعتیں ]]
 
__NOTOC__


شاعر: [[ احمد ندیم قاسمی ]]
شاعر: [[ احمد ندیم قاسمی ]]

حالیہ نسخہ بمطابق 20:52، 2 مارچ 2018ء



شاعر: احمد ندیم قاسمی

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

کچھ نہیں مانگتا شاہوں سے یہ شیدا تیرا

اس کی دولت ہے فقط نقشِ کفِ پا تیرا


تہ بہ تہ تیرگیاں ذہن پہ جب لوٹتی ہیں

نور ہو جاتا ہے کچھ اور ہویدا تیرا


کچھ نہیں سوجھتا جب پیاس کی شدت سے مجھے

چھلک اٹھتا ہے میری روح میں مینا تیرا


پورے قد سے میں کھڑا ہوں تو یہ ہے تیرا کرم

مجھ کو جھکنے نہیں دیتا ہے سہارا تیرا


دستگیری میری تنہائی کی تو نے ہی تو کی

میں تو مر جاتا اگر ساتھ نہ ہوتا تیرا


لوگ کہتے ہیں سایہ تیرے پیکر کا نہ تھا

میں تو کہتا ہوں جہاں بھر پہ ہے سایہ تیرا


تو بشر بھی ہے مگر فخرِ بشر بھی تو ہے

مجھ کو تو یاد ہے بس اتنا سراپا تیرا


میں تجھے عالمِ اشیاء میں بھی پا لیتا ہوں

لوگ کہتے ہیں کہ ہے عالمِ بالا تیرا


میری آنکھوں سے جو ڈھونڈیں تجھے ہر سو دیکھیں

صرف خلوت میں جو کرتے ہیں نظارا تیرا


وہ اندھیروں سے بھی درّانہ گزر جاتے ہیں

جن کے ماتھے میں چمکتا ہے ستارا تیرا


ندیاں بن کے پہاڑوں میں تو سب گھومتے ہیں

ریگزاروں میں بھی بہتا رہا دریا تیرا


شرق اور غرب میں نکھرے ہوئے گلزاروں کو

نکہتیں بانٹتا ہے آج بھی صحرا تیرا


اب بھی ظلمات فروشوں کو گلہ ہے تجھ سے

رات باقی تھی کہ سورج نکل آیا تیرا


تجھ سے پہلے کا جو ماضی تھا ہزاروں کا سہی

اب جو تا حشر کا فردا ہے وہ تنہا تیرا


ایک بار اور بھی بطحا سے فلسطین میں آ

راستہ دیکھتی ہے مسجدِ اقصی تیرا

اولین نعت خواں[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

یہ نعت مبارکہ سب سے پہلے مشہور و معروف نعت خواں " منظور الکونین " نے پڑھی ۔ واہ کینٹ کی ایک محفل نعت میں احمد ندیم قاسمی اور قتیل شفائی موجود تھے اور منظور الکونین نے نعت مبارکہ پڑھنی تھی ۔ محفل سے پہلے قتیل شفائی نے منظور الکونین کو اس نعت مبارکہ کے پانچ شعر لکھ کر پڑھنے کی درخواست کی ۔ اور منظور الکونین نے اپنی خدا داد صلاحیتوں کی بدولت ایسی نعت پڑھی کہ سماں بندھ گیا ۔ اس کی ریکارڈنگ "نعت کائنات " کو مطلوب ہے ۔


نعت خوانوں میں کلام کی پذیرائی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

| خورشید احمد کی آواز میں

| مرغوب ہمدانی کی آواز میں

| اختر قریشی کی آواز میں

| سید زبیب مسعود کی آواز میں

| خالد حسین خالد کی آواز میں

| ابرار الحق کی آواز میں

| اویس رضا قادری کی آواز میں

| نصرت فتح علی خان کی آواز میں

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

احمد ندیم قاسمی | حفیظ تائب | اعظم چشتی | مظفر وارثی | محسن نقوی | منیر نیازی