"کونین میں ہیں صاحبِ اسریٰ حضور آپ" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} 300px|alt="Hafeez Oaj|link=حفیظ اوج شاعر : مرزا حفیظ اوج === {{نعت }} === کو...)
 
(کوئی فرق نہیں)

حالیہ نسخہ بمطابق 17:42، 11 فروری 2020ء


"Hafeez Oaj

شاعر : مرزا حفیظ اوج


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

کونین میں ہیں صاحبِ اسریٰ حضور آپ

دیدار یابِ حسنِ معلی حضور آپ


جبریل بوسہ لے کے کفِ پائے شاہ کا

کہتے ہیں چلیے جانبِ سدرہ حضور آپ


مشتاقِ عشق، حسنِ معلی ہے آج خود

ہیں آج صدرِ بزمِ معلی حضور آپ


سارے نبی ہیں مقتدی اقصیٰ میں آپکے

اور مقتدائے افضل و اعلیٰ حضور آپ


باغِ جنان و عرشِ معلی سجے ہیں آج

چلئے کے بزمِ اسریٰ کے دولھا حضور آپ


رف رف، براق، روحِ امیں پیچھے رہ گئے

طے کر رہے تھے راہ وہ، تنہا حضور آپ


قصرِ دنیٰ میں اور رسا کون ہو سکا

قوسین کا بس ایک حوالہ حضور آپ


اللہ رے یہ اوجؔ کہ زیرِ قدم ہے عرش

کون و مکاں سے آج ہیں بالا حضور آپ


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات