کوثر نیازی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Kouser Niazi.jpg


مولانا کوثر نیازی بلند پایہ شاعر ہونے کے علاوہ ایک بہترین نعت گو بھی تھے۔ فتح اللہ کے لختِ دل محمد حیات کو دنیا مولانا کوثرؔ نیازی کے نام سے جانتی ہے۔ شاعری میں کوثرؔ تخلص کرتے ہیں۔ 21 اپریل1934ء کو موسیٰ خیل ضلع میانوالی میں پیدا ہوئے۔ میٹرک یہیں سے کیا۔ حالات سازگار نہ ہونے کے سبب میٹرک کے بعد اسکول ٹیچر بھی رہے۔ بعد میں پنجاب یونیورسٹی سے عربی، فارسی اور اردو میں بی اے آنرز کیا۔ قدرت نے اُنھیں ہمہ وقت بے شمار خداداد صلاحیتوں سے نوازا تھا۔ وہ بیک وقت شاعر، ادیب، خطیب،صحافی، محقق، پارلیمنٹیرین، معروف سیاسی رہنما اور جیّد مذہبی اسکالر تھے۔ ان کی شخصیت کے مختلف پہلوئوں پر ماہرین سیاست اور نقادان علم و ادب اظہار خیال فرماتے رہے ہیں۔

مولانا کوثرؔ نیازی کی شخصیت بڑی پہلودار تھی۔ جس کی وجہ سے شاید ان سے کسی معاملے میں اختلاف ممکن ہوسکتا ہے۔ انہوں نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز جماعت اسلامی سے کیا۔ بعدازاں مولانا مودودی مرحوم سے اختلاف کی بنیاد پر جماعت اسلامی کو ہمیشہ کے لئے خیرباد کہہ دیا۔ اور پھر پاکستان پیپلزپارٹی سے رشتہ استوارکرلیا۔<ref> ڈاکڑ شہزاد احمد، ایک سو ایک پاکستانی نعت گو شعرا، رنگ ادب پبلی کیشنز، کراچی ۔ 2017</ref>


نعت گوئی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

مولانا کو جن موضوعات سے زیادہ شغف تھا۔ اس میں فلسفہ، تاریخ، مذہب اور سیاست خاص طور پر شامل ہے مولانا کوثرؔ نیازی بحیثیت غزل گو بھی ملک کے طول و عرض میں معروف تھے۔ ان کی ابتدا بھی غزل گوئی سے ہوئی اور یہ بچپن میں شاعری کے اسیر ہوچلے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ ابتدائی ذوق میں مولانا کی شاعری کو اوّلیت حاصل ہے۔مولانا انعت گوئی میں بھی ممتاز نظر آتے ہیں۔ کہ انہوں نے نعتیہ کتب یا دیوان ’’ نعتیہ ادب‘‘ میں یادگار نہیں چھوڑے۔ بلکہ صرف چند نعتیں کہی ہیں۔ ان چند نعتوں میں اتنا جذب و اثر ہے کہ یہ اپنے پڑھنے والوں سے آنسوئوں کا نذرانہ وصول کرتی ہیں۔


مولانا کا اپنی شاعری پر تبصرہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

مولانا زرگل کے حرف آغاز میں رقم طراز ہیں کہ:’’پانچویں جماعت میں سب سے پہلی نظم لکھی، یہ ٹوٹے پھوٹے لفظوں میں مگر قافیہ ردیف اور وزن کے لحاظ سے بالکل درست ایک دعا تھی جو بچوں کے پسندیدہ اخبار ’’ پھول‘‘ (مرحوم) میں شائع ہوئی۔‘‘

’’ زرگل‘‘ کے نام سے مولانا کوثر نیازی کا کلام فیروز سنز لمیٹڈلاہور نے شائع کیا تھا۔ 1973ء میں اس کی اشاعت سوم تھی۔ واضح رہے کہ مولانا کے اس سے پہلے دو مجموعہائے کلام زرِگل اور بوئے گل کے نام سے شائع ہوچکے تھے۔ مگر ’’ متاعِ سخن‘‘ کا متذکرہ ایڈیشن جس میں دونوں مجموعوں کا منتخب کلام کچھ نئی غزلیں، نظمیں اور نعتیں اضافے کے ساتھ شامل ہیں۔ (اسے جنگ پبلشرز لاہور نے اگست 1994ء میں طبع کیا تھا۔) یہ ہمارے موضوع کا معاون اور مددگار ہے۔ جس کی مدد سے ہم مولانا کی ابتدائی شاعری، نعتیہ شاعری اور فن شاعری میں ان کے مقام و مرتبہ کے بارے میں جان سکیں گے۔

’’ وقت کے ساتھ ساتھ ذوق سخن نکھرتا چلا گیا۔ اساتذہ قدیم سے لے کر جدید شعراء تک ، سب کے دواوین نظر سے گزرچکے تھے۔ بقدرِ ظرف ہر چشمۂ صحافی سے سیراب ہوا۔ مگر جن احباب نے میرے اشعار کا دقّتِ نظر سے مطالعہ کیا ہے وہ اتفاق کریں گے کہ میں چار شاعروں سے زیادہ متاثر ہوا ہوں۔ اقبال، اصغرؔ گونڈوی، حسرتؔ موہانی اور مولانا محمد علی جوہرؔ… اقبالؔ کی اسلامی فکر ، اصغرؔ کا پاکیزہ تغزل، حسرتؔ کی سادگی اور پُرکاری اور مولانا جوہرؔ کے جذبات و احساسات … میری شاعری میں اگر کوئی خوبی کی بات ہے تو وہ انہی عناصر اربعہ کا فیضان ہے۔‘‘


حمدیہ و نعتیہ شاعری[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

خورشید رسالت کی شعاوں کا اثر ہے <ref> ڈاکڑ شہزاد احمد، ایک سو ایک پاکستانی نعت گو شعرا، رنگ ادب پبلی کیشنز، کراچی ۔ 2017</ref>

میرے لیے ہر گلشن رنگیں سے بھلی ہے <ref> ڈاکڑ شہزاد احمد، ایک سو ایک پاکستانی نعت گو شعرا، رنگ ادب پبلی کیشنز، کراچی ۔ 2017</ref>

وفات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اس کائناتِ ہست وبود میں ساٹھ سال گزارے، بروز ہفتہ 19 مارچ 1994ئ کو انتقال ہوا۔ اسلام آباد کے مرکزی قبرستان میں مدفین ہیں۔

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

سیماب اکبر آبادی | اکبر شاہ وارثی | نیر حامدی | حامد بدایونی | ضیاء القادری | بہزاد لکھنوی | عزیز جے پوری | مظہر الدین مظہر | اختر الحامدی | منور بدایونی | ستار وارثی | خلیل برکاتی | شاعر لکھنوی | درد اسعدی | صبا اکبر آبادی | حبیب نقشبندی | عنبر وارثی | اعظم چشتی | سکندر لکھنوی | حبیب جالب | کوثر نیازی | محشر بدایونی | افتاب نقوی | شمس بریلوی | قمر الدین انجم | محمد علی ظہوری | کاوش وارثی | صائم چشتی | نیر سہروردی | اقبال عظیم | ریاض سہروردی | فدا خالدی دہلوی | عبدالستار نیازی | مسرور کیفی | حفیظ تائب | ادیب رائے پوری | احمد ندیم قاسمی | صابر براری | انصار الٰہ آبادی | رفیق عزیزی | عابد بریلوی | نصیر الدین نصیر | رشید وارثی | راغب مراد آبادی | مظفر وارثی | جمیل عظیم آبادی | شفیق بریلوی | محمد اکرم رضا | رہبر چشتی | مہر وجدانی | نذر صابری | طارق سلطان پوری | سوزڈیروی | کوثر بریلوی | نصیر شیخ احمر

حواشی و حوالہ جات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

شراکتیں[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

صارف:تیمورصدیقی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]