کوئی بھی تم سا نہیں، سیدی نہیں ہے کہیں - زینب سروری

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 10:03، 16 نومبر 2019ء از 83.110.249.192 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: === نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم === کوئی بھی تم سا نہیں، سیدی ﷺ نہیں ہے کہیں خدا کے ہے جو قریں، س...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم

کوئی بھی تم سا نہیں، سیدی ﷺ نہیں ہے کہیں خدا کے ہے جو قریں، سیدی ﷺ نہیں ہے کہیں


یہ رخ، یہ خد، یہ جبیں، سیدیﷺنہیں ہے کہیں نہیں ہے تم سا حسیں، سیدی ﷺ نہیں ہے کہیں


نو آسماں ترے حسن و جمال سے روشن یہ ماہتاب جبیں، سیدی ﷺ نہیں ہے کہیں


تمہاری دید بہشتوں کی دید سے افضل کہ ایسی ذاتِ مبیں، سیدی ﷺ نہیں ہے کہیں


تم ہی ہو اوّل و آخر، زمانے بھر میں ترا کوئی جواب نہیں، سیدی ﷺ نہیں ہے کہیں


نیاز و عجز کا پیکر تمہاری ذات عُلا کہ تم سا خاک نشیں، سیدی ﷺ نہیں ہے کہیں


بہشت، واسطے زینب کے روضۂ اطہر یہ سر فراز زمیں، سیدی نہیں ہے کہیں