کوئی اور تو نہیں خاتم الانبیا ۔ مشاہد رضوی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 13:39، 14 نومبر 2017ء از Admin (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

ANL Mushahid Razvi.jpg

شاعر: ڈاکٹر محمد حسین مشاہد رضوی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

کوئی اور تو نہیں خاتم الانبیاء

آپ ہیں بالیقیں خاتم الانبیاء


آپ ہیں آخری آخری آخری

سید المرسلیں خاتم الانبیاء


آپ کی خاتمیّت پہ شاہد ہے خود

ہاں کتابِ مبیں خاتم الانبیاء


میرا ختمِ نبوت پہ ایمان ہے

اے شہنشاہِ دیں خاتم الانبیاء


جان و دل اِس عقیدے پہ واریں گے ہم

اولیں آخریں خاتم الانبیاء


حفظِ ناموس پر آپ کی تاابد

خم رہے یہ جبیں خاتم الانبیاء


کوئی آیا نہیں، رب نے بھیجا نہیں

آپ جیسا حسیں خاتم الانبیاء


آپ پر عزتیں، عظمتیں، رفعتیں

ختم مولیٰ نے کیں خاتم الانبیاء


ذلت اُن کا مقدر ہے، رکھتے ہیں جو

آپ سے بُغض و کیں خاتم الانبیاء


لاتعلق ہیں ایمان کے نور سے

آپ کے نکتہ چیں خاتم الانبیاء


آپ کے نام پر جو بھی قربان ہوں

خلد کے ہوں مکیں خاتم الانبیاء


آرزو ہے یہی آپ کے نام پر

جائے جانِ حزیں خاتم الانبیاء


دے رہے ہیں مشاہد کو رزقِ سخن

سیدالعالمیں خاتم الانبیاء