کلیات صبیح رحمانی

"نعت کائنات" سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

Kuliyaat e Sabih Rehmani.jpg

صبیح رحمانی
وڈیوز
مضامین
نعت ریسرچ سنٹر
مطبوعات
نعت رنگ
شاعری
کلیات
اپنے تازہ کلام اس نمبر پر وٹس ایپ کریں 00923214435273

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png


کلیات صبیح رحمانی

مرتب: ڈاکٹر شہزاد احمد

دیباچے: ڈاکٹر عزیز احسن، پروفیسر انوار احمد زئی

اس مجموعہ میں تین کتابیں شامل ہیں:

1- ماہ طیبہ 2- جادہ رحمت 3- سرکار کے قدموں میں

مع اضافہ

صفحات: 288 مجلد قیمت: 500 روپے

براے رابطہ: 03219425765

کلیات پر آراء

ابو الحسن خاور

صبیح رحمانی کی آواز میں بلا کی اثر انگیزی ہے ۔ ان کے کلام " حضور ایسا کوئی انتظام ہوجائے " اور "کعبہ کی رونق کعبہ کا منظر" روز اول سے میرے دل و دماغ پر چھائے ہوئے ہیں ۔

وہ شاعر ہیں یہ تو جانتا تھا لیکن نعتیہ شاعری کا طالب علم ہونے کے باوجود کبھی ان کی شاعری پڑھنے کی خواہش نہ رہی جیسے آج کل دوسرے نعت خواں شاعر ہیں ویسے ہی صبیح رحمانی بھی ہوں گے ۔ نعت کے لیے کام کرتے ہوئے ان سے تعلق بھی ہوگیا ۔ ہمارے درمیان فروغ نعت کی گفتگو تو ہوتی رہی لیکن نعتیہ شاعری پر گفتگو بہت کم رہی ۔

نعت ورثہ کے لیے لائبریری بنانے کا خیال آیا تو ہر اتوار اردو بازار سے پرانی کتابوں سے نعتوں کی کتابیں خریدنا شروع کی ۔ ایک دن صبیح رحمانی کی کتاب " جادہ رحمت " ہاتھ لگی ۔ کچھ نہ پوچھیے صاحب ۔ ایسے جیسے آنکھوں سے جالا صاف ہوگیا ہو ۔ میں صرف یہ سوچتا رہا کہ جو شعر میں آج کہنے کی سعی میں ہو ویسے شعر تو یہ شاعر 25 سال پہلے کہہ چکا ہے ۔

پھر صبیح رحمانی سے میری ان کی نعتیہ شاعری پر بھی بات ہوئی تو انہوں نے بتایا کہ میں نے نعت گوئی پر خدمت ِ نعت کوترجیح دی اور تدوین کی طرف آگیا ۔ اور کوئی اور یہ بار اٹھانے کو تیار نہ تھا ۔ وقت نے ثابت کیا کہ صبیح رحمانی کا جذبہ صادق اور فیصلہ درست تھا ۔ انہوں نے نے "نعت رنگ" سے اردو نعت گوئی میں تحقیق و تنقید کو وہ بنیاد فراہم کی ہے کہ یہ مینار جتنا بھی بلند ہوجائے ۔ لڑکھڑانے والا نہیں ۔

وہ فرماتے ہیں کہ اس راستے پر میرا شعری آدرش اتنا بلند ہوگیا کہ مجھے لگا کہ مجھے اب شعر کہنے کے بجائے صرف اچھے اشعار سے لطف اندوز ہونا چاہیے ۔ صبیح رحمانی کی شعری آدرش کا مقام دیکھیے کہ اپنی معروف نعت

حضور ایسا کوئی انتظام ہو جائے

سلام کے لیے حاضر غلام ہو جائے

میں سے ایک شعر

تجلیات سے بھر لوں میں اپنا کاسئہ دل

کبھی جو ان کی گلی میں قیام ہو جائے

نعت کے مشہور ہونے کے کئی سال بعد بدل کر

تجلیات سے بھر لوں میں کاسئہ دل و جاں

کر دیا کہ بھائی، میں اپنا ہی کاسئہ دل بھر سکتا ہوں کسی اور کا نہیں تو "اپنا" کی کیا ضرورت ۔

ابھی حال ہی میں نے "نعت ورثہ" میں اپنا ایک شعر لگایا

کسی بھی صفحے کے دیکھوں کوئی بھی آیت ہو

اگر میں غور کروں نعت ہی نکلتی ہے ۔

تو صبیح رحمانی نے میرے ان باکس میں جیسے سرگوشی کی ہو

کسی صحیفے کو دیکھوں

اللہ اللہ ۔ صرف ایک لفظ کی تبدیلی نے شعر کا کینوس کتنا روشن اور وسیع کر دیا

کسی صحیفے کو دیکھوں کوئی بھی آیت ہو

اگر میں غور کوں نعت ہی نکلتی ہے

میں گھنٹوں اس تجویز کے سحر میں رہا ۔ اساتذہ کی اصلاحیں یاد آگئیں ۔

اگرچہ کلیات میں ان کے ابتدائی دور کی شاعری بھی موجود ہے ۔ ابتدائی شاعری پھوٹتی ہوئی کونپلوں کی طرح تروتازہ ہے ۔ اس میں کچے عشق کی خوشبو ہے ۔ جس کا اپنا ایک لطف ہے ۔ صبیح رحمانی کے کلیات کونپل سے گلاب بننے تک کا سفر ہیں ۔ مجھے یقین ہے کہ کلیات صبیح رحمانی کا مطالعہ کسی بھی شاعر کے شعری آدرش کے لیے ایک سمت نما کی حیثیت اختیار کر سکتا ہے ۔

مزید دیکھیے

کلیات ظہوری | کلیات نعت، محسن کاکوروی | کلیاتِ شائقؔ | تمام و نہ تمام، عاصی کرنالی | کلیات راقب قصوری | مقصود کائنات، ادیب رائے پوری | کلیات ظہور | کلیات بے چین | کلیات اعظم | کلیات حفیظ | کلیات قادری | کلیات عنبر شاہ وارثی | حمدِ رب علا نعت خیر الوری، راسخ عرفانی | طاہرین، سید وحید الحسن ہاشمی | سرمایہ ءِ رووف امروہوی | کلیات ِ منور | کلیات اظہر | کلیات نیازی | کلیات ِ اعجاز رحمانی | زبور حرم، اقبال عظیم | خلد نظر، عابد سعید عابد | نور سے نور تک، شاعر علی شاعر | کلیات صائم چشتی | کلیات بیدم وارثی | کلیات مظہر | کلیات ریاض سہروردی | کلیات شاہ انصار الہ آبادی | کلیات راہی | کلیات شہزاد مجددی | کلیات عزیز احسن | کلیات صبیح رحمانی

اپنے تازہ کلام اس نمبر پر وٹس ایپ کریں 00923214435273

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

نئے صفحات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659

حواشی و حوالہ جات