"کشتِ جاں میں تخمِ رحمت فکر نے بونے دیا" کے اعادوں کے درمیان فرق

"نعت کائنات" سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} link=حفیظ اوج شاعر : مرزا حفیظ اوج === {{نعت }} === کش...)
 
(No difference)

حالیہ نظرثانی بمطابق 17:48, 11 فروری 2020

"Hafeez Oaj

شاعر : مرزا حفیظ اوج


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم]

کشتِ جاں میں تخمِ رحمت فکر نے بونے دیا

آپکی فرقت نے آقا کُھل کے جو رونے دیا


المدد جب بھی کہا لبیک کی آئی صدا

نذرِ طوفاں مصطفی نے کب مجھے ہونے دیا


نعت گوئی مصطفی کی، کس کے بس کی بات ہے؟

کچھ شعورِ نعت گوئی عشق کی لَو نے دیا


لذتِ ہجراں میں سونا کفرِ نعمت تھا حضور

ہجرِ طیبہ نے شہا کب رات بھر سونے دیا


دل منّور ہو گیا ہے اسمِ احمد کے طفیل

نور قلبِ اوجؔ کو تو اسم کی ضو نے دیا


مزید دیکھیے[ترمیم]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات