کرم کا مصدر، عطائے داور، رسول اکرم، رسول اکرم ۔ ثاقب علوی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 12:51، 30 نومبر 2017ء از ابو الحسن خاور (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} زمرہ: نومبر 2017 شاعر : ثاقب علوی === {{نعت }} === کرم کا مصدر عطاے داور رسول اکرم رسول...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر : ثاقب علوی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

کرم کا مصدر عطاے داور رسول اکرم رسول اکرم

ہمارے علم و عمل کا محور رسول اکرم رسول اکرم


وہی علوم و حکم کے مالک وہی حدود ارم کے مالک

امم کے سرور رسل کے سرور رسول اکرم رسول اکرم


عمل مکارم سکھا گئے وہ رہائی کی رہ دکھا گئے وہ

لٹا گئے آگہی کے گوہر رسول اکرم رسول اکرم


وہ لمحہ لمحہ صداے عالم وہی وراء الوراے عالم

عطا سراسر ہدٰی سراسر رسول اکرم رسول اکرم


وہ سدرہ سے لامکاں سے آگے گئے وہ حد گماں سے آگے

محال واللہ کوئی ہمسر رسول اکرم رسول اکرم


رہی ادھوری مری صدا ہے وہ در سدا مائل عطا ہے

عدم سے لاے کرم کے ساگر رسول اکرم رسول اکرم


کمالِ ثاقب کہاں ہے کوئی عطا ہے گلہاے مدح گوئی

ہوا ہے ماحولِ دل معطر رسول اکرم رسول اکرم




زیادہ پڑھے جانے والے کلام