کائنات محو درود ہے ۔ ریاض حسین چودھری

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 10:31، 28 اکتوبر 2019ء از 72.255.7.133 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: ریاض حسین چودھری اپنے اس مجموعۂ نعت کو شیر خدا سیدنا حضرت علی شیر خدا کرم اللہ وجہ کے نام منسوب ک...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

ریاض حسین چودھری اپنے اس مجموعۂ نعت کو شیر خدا سیدنا حضرت علی شیر خدا کرم اللہ وجہ کے نام منسوب کرتے ہوئے رب کریم سے حبیبِ خدا کی نعت کا صلہ مانگتے ہوئے التجا کرتے ہیں: ’’خطۂ دیدہ و دل، پاکستان، عالمِ اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت ہے۔ غلامانِ رسولؐ کے ایٹمی اثاثہ جات کی حفاظت فرما؛ ہم سب کو فصیل ارضِ وطن پر جاگتے رہنے کا شعور عطا کر‘‘۔ جناب ڈاکٹر شہزاد احمدنعت نگاری کے حوالے سے آپ کی خدمات کا بھرپور جائزہ لیتے ہوئے لکھتے ہیں: ’’جدید اردو نعت کا جب بھی تذکرہ ہو گا، ریاض حسین چودھری کے نام کو بھی اولیت حاصل رہے گی۔ موصوف کا شمار عہدِ جدید کے معروف اور قابلِ ذکر نعت نگاروں میں ہوتا ہے، ان کی نعتیہ شاعری کا ورق ورق اکیسویں صدی کی جدید نعت کے پس منظر اور پیش منظر کو واضح کر رہا ہے۔ ان کے ہاں تخلیقی توانائیوں میں روایت کا تسلسل بھی کارفرما ہے اور ان کی طاقِ جاں میں شہرِ مدحت کے ابدی و جدید چراغ روشن ہیں۔‘‘<ref>کائنات محوِ درود ہے (2017) </ref>

ریاض چوہدری کے مزید حمدیہ و نعتیہ مجموعے

حوالہ جات