ژو یوانزنگ

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 07:16، 18 جنوری 2020ء از ADMIN 2 (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{ بسم اللہ }} زمرہ: شعراء تحریر: ریاض اکبر {{ٹکر 1 }} === منگ شہنشاہ چین ژو یوانزنگ کی لکھی نعت ار...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


تحریر: ریاض اکبر

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

منگ شہنشاہ چین ژو یوانزنگ کی لکھی نعت اردو زبان میں[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

شہنشاہ چین ژو یوانزنگ (98-1368) نے حضرت محمد کی شان میں ایک نظم اپنے دور کے کلاسیکی چینی انداز میں تحریر کی تھی۔ ژو یوانزنگ چینی شاہی سلسلہ 'مِنگ' کے جدِ امجد ہیں۔ نیولان برینڈن نے اس نظم کا انگریزی زبان میں ترجمہ کیا پے۔ یہ ترجمہ انٹرنیٹ پر مندرجہ ذیل حوالے سے دستیاب ہے۔

'Praising the Prophet Muhammad in Chinese: a new translation and analysis of Emperor Zhu Yuanzhang’s Ode to the Prophet Muhammad (百字讃)'

by

Brendan Newlon

اس انگریزی ترجمے پر بنا کرتے ہوئے، اس تاریخی تحریر کا اردو منظوم درج ذیل ہے۔ ترجمہ در ترجمہ، اور پھر منظوم ہونے کے باعث اسے لفظی ترجمہ نہیں کہہ سکتے۔ تاہم کوشش ہے کہ نفس مضمون قائم رہے۔

ممکن ہے کہ اسکے اچھے اردو تراجم پہلے سے موجود ہوں، اور یقیناً صاحبِ علم اس سے بہتر بھی کر سکیں گے۔

ریاض اکبر جنوری 2020


نعتِ محمد مصطفی _____

تحریر: ژو یوانزنگ ، شہنشاہ چین 98-1368 جد امجد مِنگ شاہی سلسلہ انگریزی ترجمہ: نیولان برینڈن اردو منظوم: ریاض اکبر

لوحِ روحانی پہ اس کے اسم کی تحریر سے اک نئے عالم کی گویا ابتدا ہونے لگی

سمتِ مغرب کی زمینوں کا مفکر، فلسفی بانیِ دیں۔ سارے عالم کی ہدایت کے لئے تیس پاروں کی ضیا اس کو عطا ہونے لگی ایک دنیا با صفا و پارسا ہونے لگی

لاکھ سلطانوں کا سلطاں، جسکی نصرت کے لئے شانِ حق ہمراہ کردن دہ ہزارم قدسیاں غیب سے تائید کی گویا صلا ہونے لگی

یہ مقدر تھا کہ وہ مبعوث اس دنیا میں ہو اک غمِ بہبودِ ملت اپنے سینے میں لئے خامشی سے یوں تضرع پنج وقتہ اس نے کی قوم پھر امن و رضا سے آشنا ہونے لگی

فضلِ ربّی اس نے یوں چاہا ہر اک محتاج پر الودود و الحفیظ و الغفور و الخبیر سیرِ روحانی میں اول، شرفِ انسانی کا ختم اسکے اسوہ میں کوئی خامی بھلا ہونے لگی

رحمت اللعالمیں، وہ راہبر، قائم صفات جسکے دیں اسلام نے دی روح کو دکھ سے نجات پھر اٹھی واحد کی جانب لوٹ کر آنے کی بات ہادیِ اکمل محمد کی ثنا ہونے لگی

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نعت کائنات پر نئی شخصیات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
گذشتہ ماہ زیادہ پڑھے جانے والے موضوعات