چاند سورج ترے ، ہر ایک ستارہ تیرا ۔ لالہ صحرائی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: لالہ صحرائی

نعت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

چاند سورج ترے ، ہر ایک ستارہ تیرا

ظلمتِ دہر میں ہر سو ہے اجالا تیرا


گو ترے عہدِ مبارک سے رہا ہوں محروم

تیری سیرت میں نظرآتا ہے چہرہ تیرا


تیری امت ، تری نسبت کے شرف سے زندہ

تیری نکہت سے مہکتا رہا صحرا تیرا


معجزہ تیری نبوت کاہے کتنا روشن

یعنی ہے مصحفِ قرآں ، یدِ بیضا تیرا


چاہیے خیر کے ایوان کی تعمیر اگر

کام اس کام میں دیتا ہے سراپا تیرا


شبِ دنیا میں ضیا تیری ہے ، اے ماہِ عربؐ

فرش سے عرش تلک طاری ہے ہالہ تیرا


شعر لکھتا ہوں تری نعت کا ، جب بھی آقاؐ

جھلملاتا ہے مرے ذہن میں روضہ تیرا

رسائل و جرائد جن میں یہ کلام شائع ہوا[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعت رنگ ۔شمارہ نمبر 25