پیغام صبا لائی ہے گلزارِ نبی سے​ ۔ گمنام شاعر

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: گمنام شاعر

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

پیغام صبا لائی ہے گلزارِ نبی سے​

آیا ہے بلاوا مجھے دربارِ نبی سے​


بھاتی نہیں ہمدم مجھے جنّت کی جوانی​

سنتا نہیں زاہد سے میں حوروں کی کہانی​


عاشق ہوں مجھے عشق ہے دیوار نبی سے​

آیا ہے بلاوا مجھے دربارِ نبی سے​


واللہ رازدار ہیں طیبہٰ کے باب کے​

بکھرے ہوئے ورق مری دل کی کتاب کے​


مجھ کو سنبھالیئے مجھے اپنی جناب سے​

آیا ہے بلاوا مجھے دربارِ نبی سے​


ہر آہ گئی عرش پہ یہ آہ کی قسمت​

ہر اشک پہ اک خُلد ہے ہراشک کی قیمت​


تحفہ یہ ملا ہے مجھے دربار نبی سے​

آیا ہے بلاوا مجھے دربارِ نبی سے​


حاضر گدائے در ہے شہنشاہ ! السلام ​

مولا سلام سرورِذی جاہ ! السلام​


دونوں جہاں کے قبلہ ء حاجات ! السلام​

آیا ہے بلاوا مجھے دربارِ نبی سے​


پیغام صبا لائی ہے گلزارِ نبی سے​

آیا ہے بلاوا مجھے دربارِ نبی سے​

کلام میں نعت خوانوں کی پذیرائی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

| ڈاکٹر عامر حسین لیاقت کی آواز میں