پل سے اتارو راہ گزر کو خبر نہ ہو۔ امام احمد رضا خان بریلوی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 13:13، 27 مارچ 2017ء از ابو المیزاب اویس (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} شاعر : امام احمد رضا خان بریلوی کتاب : حدائق بخشش === نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ ع...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر : امام احمد رضا خان بریلوی

کتاب : حدائق بخشش

نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

پُل سے اتارو راہ گزر کو خبر نہ ہو

جبریل پر بچھائیں تو پر کو خبر نہ ہو


کانٹا مِرے جگر سے غمِ روزگار کا

یوں کھینچ لیجیے کہ جگر کو خبر نہ ہو


فریاد اُمّتی جو کرے حالِ زار میں

ممکن نہیں کہ خیرِ بشر کو خبر نہ ہو


کہتی تھی یہ بُراق سے اُس کی سبک روی

یوں جائیے کہ گردِ سفر کو خبر نہ ہو


فرماتے ہیں یہ دونوں ہیں سردارِ دو جہاں

اے مرتضیٰ عتیق و عمر کو خبر نہ ہو


ایسا گما دے اُن کی وِلا میں خدا ہمیں

ڈھونڈھا کرے پر اپنی خبر کو خبر نہ ہو


آ دل! حرم کو روکنے والوں سے چھپ کے آج

یوں اٹھ چلیں کہ پہلو و بَر کو خبر نہ ہو


طیرِ حرم ہیں یہ کہیں رشتہ بپا نہ ہوں

یوں دیکھیے کہ تارِ نظر کو خبر نہ ہو


اے خار طیبہ دیکھ کہ دامن نہ بھیگ جائے

یوں دل میں آ کہ دیدۂ تر کو خبر نہ ہو


اے شوقِ دل یہ سجدہ گر اُن کو روا نہیں

اچھا وہ سجدہ کیجے کہ سر کو خبر نہ ہو


ان کے سوا رؔضا کوئی حامی نہیں جہاں

گزرا کرے پسر پہ پدر کو خبر نہ ہو


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

حاجیو آؤ شہنشاہ کا روضہ دیکھو | پل سے اتارو راہ گزر کو خبر نہ ہو | یا الٰہی ہر جگہ تیری عطا کا ساتھ ہو

امام احمد رضا خان بریلوی | حدائق بخشش