"پرویز ساحر" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 4: سطر 4:




[[6 فروری]] [[1978]] <ref>  پرویز ساحر کے ڈاکومنٹس میں پیدائش کا سن 1979 ہے ۔ لیکن پرویز ساحر نے "نعت کائنات" کو بتایا کہ ان کا پیدائش کا سن اصل میں 1979 ہے </ref> کو پیدا ہونے والے پرویز ساحر عصر حاضر میں اردو ادب کے معتبر ناموں میں سے ایک ایک ہیں ۔  
[[6 فروری]] [[1978]] <ref>  پرویز ساحر کے ڈاکومنٹس میں پیدائش کا سن 1979 ہے ۔ لیکن پرویز ساحر نے "نعت کائنات" کو بتایا کہ ان کا پیدائش کا سن اصل میں 1978 ہے </ref> کو پیدا ہونے والے پرویز ساحر عصر حاضر میں اردو ادب کے معتبر ناموں میں سے ایک ایک ہیں ۔  


=== حالات زندگی ===
=== حالات زندگی ===

نسخہ بمطابق 21:12، 19 فروری 2017ء


فائل:Naat Kainaat Pervaiz Sahir.jpg


6 فروری 1978 <ref> پرویز ساحر کے ڈاکومنٹس میں پیدائش کا سن 1979 ہے ۔ لیکن پرویز ساحر نے "نعت کائنات" کو بتایا کہ ان کا پیدائش کا سن اصل میں 1978 ہے </ref> کو پیدا ہونے والے پرویز ساحر عصر حاضر میں اردو ادب کے معتبر ناموں میں سے ایک ایک ہیں ۔

حالات زندگی

پرویز ساحر ضلع ہزارہ کے ایک دشوار گذار پہاڑی قصبہ " بُگرمال " میں پیدا ہوئے ۔ ایک سال کی عُمر ہو گی جب والدین اپنا گھر بار چھوڑ کر ایبٹ اباد ( نواں شہر ) میں مستقلاً آ آباد ہوئے ۔ ابتدائی مدرسی تعلیم انگلش میڈیم پرائویٹ اسکول جناح پبلک اسکول ، گورنمنٹ مڈل اسکول / گورنمنٹ ہائی سکینڈی فار بوائز سے حاصل کی ۔ذریعہ ء معاش دکّان داری ہے۔

ادبی رحجانات

شاعری کا باقاعدہ آغاز گزشتہ صدّی کی آخری دہائی سے کچھ قبل ہوا ۔ عربی ، فارسی، اردو اور دیگر زبانوں کے جملہ کلاسیک اساتذہ شعراء و ادباء و علما ء کے صاحب مطالعہ شاعر ہیں ۔ مادری زبان پہاڑی ہندکو ہے ۔ ایک سے زاید زبانوں میں لکھتے ہیں ۔ علم العروض ۔ علمِ موسیقی / تصوّف / روحانیات ' فنون وغیرہ میں درک رکھتے ہیں ۔

تصانیف

چھ عدد مجموعہ ہاے کلام شائع ہو چکے ہیں بہت سے غیر مطبوعہ شعری نثری مجموعے زیرِ ترتیب و تبویب ہیں

نمونہ ءِ کلام

بنیادی طور پر نعت گو شاعر نہیں ہیں لیکن گاہے بگاہے نعت کی عطا سے فیضیاب ہوتے رہتے ہیں

نعتیہ استغاثہ بحضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم

حَبس بڑھنے لگا ' سانس گُھٹنے لگی ' یا نبیؐ ' یا نبیؐ !!

اب تو ہم پر ہو لُطف و عطا لِلّہی ' یا نبیؐ ' یا نبیؐ !!


چار سُو جیسے طلمات کا دَور ہے ' کُفر کا زور ہے

ایسے میں ہیں فقَط آپ ہی روشنی ' یا نبیؐ ' یا نبیؐ !!


ہے پریشان خَلق ِ خدا آج کل ' کوئی اِس کا بھی حل

زندگی تلخ سے تلخ تر ہو گئی ' یا نبیؐ ' یا نبیؐ !!


اُمّتِ مُسلِمہ آج بیمار ہے ' خاصی لاچار ہے

کیجیے آپ ہی کوئی چارہ گَری ' یا نبیؐ ' یا نبیؐ !!


ہم ہیں راہِ ہِدایت سے بھٹکے ہُوئے ' خود سے اَٹکے ہُوئے

چاہیے ہے ہمیں آپ کی رہ بَری ' یا نبیؐ ' یا نبیؐ !!


کالی کملی میں اپنی چُھپا لیں ہمیں ' حوصلہ دیں ہمیں

ہم گُنہ گار ہیں آپ کے اُمّتی ' یا نبیؐ ' یا نبیؐ !!


ہم جو زندہ ہیں تَو آپ کا ہے کرم ' سیّد المحترَم !

آپ ہی کی بَہ دولت مِلی زندگی ' یا نبیؐ ' یا نبیؐ !!


آپ ہی سے ہے بَس لَو لگائی ہُوئی ' سب بنائی ہُوئی

آپ ہی تَو ہیں اِک شمّع اُمّید کی ' یا نبیؐ ' یا نبیؐ !!


کون ہے صاحِبِ ذی شعُور آپ سا ' دَہر میں دُوسرا

پھر عطا ہو ہمیں زات کی آگَہی ' یا نبیؐ ' یا نبیؐ !!


کب تلَک ہم رہیں آپ کے دَر سے دُور ' اِس طرح بے حضُور

اب تَو ہم کو مِلے مُژدہء حاضِری ' یا نبیؐ ' یا نبیؐ !!


میرے وِردِ زباں آپ کی نعت ہو ' آپ کی بات ہو

میرے ہونٹوں پہ جاری رہے ہر گھڑی ' یا نبیؐ ' یا نبیؐ !!


آپ کا ایک ادنٰی سا شاعِر ہُوں مَیں ' ایک ساحِرؔ ہُوں مَیں

ورنہ کیا شاعِری ۔۔ اَور کیا ساحِری ' یا نبیؐ ' یا نبیؐ !!

مزید دیکھیے

پرویز ساحر | حافظ محبوب احمد | ڈاکٹر عزیز فیصل | ڈاکٹر محمد حسین مشاہد رضوی | راحل بخاری | سلمان رسول | سید شاکر القادری | سید ضیا الدین نعیم | عباس عدیم قریشی | مجید اختر | محمد اسامہ سرسری | محمد عارف قادری | نورین طلعت عروبہ

حواشی و حوالہ جات