ٹانڈہ

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

ٹانڈہ کا تعارف اور نعت گو شعرا ء

ٹانڈہ ہندوستان کے صوبہ اتر پردیش کے ضلع امبیڈکرنگر میں واقع ایک چھوٹا سا قصبہ ہے یہاں اکثر پر عوام الناس کا کاروبار کپڑےتیار کرنا ہے اور بقیہ لوگ انہیں سے منسلک ہیں. ادبی و علمی حیثیت سے ٹانڈہ بہت آگے ہے یہاں پر دارلعلوم مدرسہ منظرِ حق واقع ہے جو ١٠٠سے زائد سالوں سے خدمات سر انجام دے رہا ہے . ٹانڈہ میں حافظِ قرآن کی بہت کثرت ہے اس لئے اسے مدینتہ الحفاظ کہا جاتا ہے.

ٹانڈہ کے چاروں اطراف میں اولیاء دین کا بسیرا ہے ٹانڈہ سے تکریبن ١٨ کلومیٹرسے فاصلے پر درگاہ کچھوچھا شریف ہے
جنہیں غوث العالم محبوب یزدانی تارک السلطنت سلطان مخدوم میر اوحد الدین سید اشرف جہانگیر سمنانی کے نام  سے دنیاجانتی ہے

یہاں پر شعرا کرام اورمصنف حضرات کی اچھی خاصی تعداد ہے ، یہاں پر اردو شاعری بڑےہی زوق سے پڑھی اور سنی جاتی ہے ٹانڈہ کے کچھ نعت گو شعرا حضرات کی فہرست یہ ہے.

فیاض احمد ٹانڈوی

ماسٹرعتیق احمد

ماسٹرانس مسرور

ندیم احمد ٹانڈوی

مولانا مختار احمد منظری

مولانا شمشاد علی منظری

قمر جیلانی

صوفی ٹانڈوی

مدثر رضا

طالب رحمانی

معظم ناداں

آفتاب عالم

سعید احمد ٹانڈوی

کفیل اشرف