"وہ نبیوں میں رحمت لقب پانے والا ۔ الطاف حسین حالی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} شاعر : الطاف حسین حالی === {{نعت }} === وہ نبیوں میں رحمت لقب پانے والا مرادیں غریبوں کی...)
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
سطر 3: سطر 3:
شاعر : [[ الطاف حسین حالی ]]
شاعر : [[ الطاف حسین حالی ]]


[[زمرہ: خاص نعتیں]]
=== {{نعت }} ===
=== {{نعت }} ===



حالیہ نسخہ بمطابق 02:36، 3 جنوری 2018ء


شاعر : الطاف حسین حالی

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

وہ نبیوں میں رحمت لقب پانے والا

مرادیں غریبوں کی بر لانے والا

مصیبت میں غیروں کے کام آنے والا

وہ اپنے پرائے کا غم کھانے والا


فقیروں کا ملجا ضعیفوں کا ماویٰ

یتیموں کا والی غلاموں کا مولیٰ


خطا کا ر سے درگزر کرنے والا

بد اندیش کے دل میں گھر کرنے والا

مفاسد کا زیر و زبر کرنے والا

قبائل کو شیر و شکر کرنے والا


اتر کر حِرا سے سوئے قوم آیا

اور اک نسخہ کیمیا ساتھ لایا


مس خام کو جس نے کندن بنایا

کھرا اور کھوٹا الگ کر دکھایا

عرب جس پہ قرنوں سے تھا جہل چھایا

پلٹ دی بس اک آن میں اس کی کایا


رہا ڈر نہ بیڑے کو موجِ بلا کا

اِدھر سے اُدھر پھر گیا رخ ہوا کا