"وسیم احسن ـ جہاں سے ہو گئے نابود دشمنانِ حسین" کے اعادوں کے درمیان فرق

"نعت کائنات" سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش
(نیا صفحہ: شاعر: وسیم احسن جہاں سے ہو گئے نابود دشمنانِ حسین مبارک آپ ہیں موجود صاحبانِ حسین خدا کے فضل س...)
 
(No difference)

حالیہ نظرثانی بمطابق 15:12, 8 ستمبر 2019

شاعر: وسیم احسن


جہاں سے ہو گئے نابود دشمنانِ حسین

مبارک آپ ہیں موجود صاحبانِ حسین


خدا کے فضل سے ہوں میں بھی مدح خوانِ حسین

کہ حشر ہوگا مرا سنگِ ذاکرانِ حسین


خدا کی لعنتیں ہوں بر یزید و ابن زیاد

مدام رحمتیں تم پر ہوں دوستانِ حسین


ہے امتحانِ براہیم منفرد بیشک

نہ داستاں ہے کوئی مثلِ داستانِ حسین


حسین جن سے ہوں برہم تو نانا بھی ہوں خفا

وہ جانِ نانا ہیں نانا قرارِ جانِ حسین


لٹا تھا سامنے نظروں کے کارواں سارا

نہ آیا شکوہ کوئی پھر بھی بر زبانِ حسین


مٹانے والے زمانے سے مٹ گئے احسنؔ

تھی، ہے، رہیگی ہمیشہ ہی عز و شانِ حسین


مزید دیکھیے[ترمیم]

اپنے تازہ کلام اس نمبر پر وٹس ایپ کریں 00923214435273

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات