وحید الحسن ہاشمی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


پیدائشی نام سیّد وحید الحسن، قلمی نام وحیدہاشمی اور تخلص وحید ہے۔ 1930ء جون پور، یو۔پی انڈیا میں پیدا ہوئے۔ تعلیمی طور پر ایم اے، بی ٹی، درس و تدریس کے شعبے سے وابستہ اور ہیڈ ماسٹر تھے۔ اساتذہ سخن میں صفا اِلٰہ آبادی ، آرزو لکھنوی ، سہیل بلگرامی اور سیّد آلِِ رضا لکھنؤی کے نام شامل ہیں۔ آپ کی ساری زندگی ادب پروری، صحافتی خدمات، خطابات، اعزازات اور تقریبات پذیرائی سے عبارت ہے۔

نعت گوئی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

بنیادی طور پر وحیدالحسن ہاشمی سلام، نوحہ اور مرثیے کے شاعر ہیں۔ مگر نعت نگاری بھی آپ کی پہچان ہے۔ آپ کی نعتیں جدید انداز میں تازہ کاری کی علامت ہیں۔ آپ کی نعتوں میں روایتی گھن گھرج نہیں، مگر تازہ اور توانا لب و لہجے میں نعت کی آفاقیت کے سب جوہر موجود ہیں۔


ڈاکٹر شہزاد احمد آپ کی ستائش میں فرماتے ہیں

حق گوئی اور بیباکی کا ببانگ دہل انداز بھی بہت خوب ہے۔ ہمارے دیگر شعرائے کرام کو بھی اللہ رب العزت ایسی بصارت و بصیرت اور عقل و فہم عطا فرمائے تاکہ وہ بھی نعت کے اس معتبر حوالے کو حرزِ جاں بنائیں۔

نعت گوئی کے بارے آپ کی رائے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

’’نعت ایک مقدس صنف سخن ہے ایک شاعر جو غزل، سلام اور مرثیہ کہتا ہے اگر اس کے شعری گنجینے میں نعتیں نہیں، تو وہ شاعر مکمل نہیں ادھورا ہے۔‘‘ <ref> کلیاتِ شعری، سید وحید الحسن، طاہرین، لاہور، 2006ء، ص 75 </ref>

نمونہ کلام[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

مدحتِ شاہ مدینہ کا صلا کیا مانگتے

درد میں ملنے لگی لذت، دوا کیا مانگتے

ان کے در پر جا کے بھی کھولے نہ ہم نے اپنے لب

مانگنے کا جب سلیقہ ہی نہ تھا کیا مانگتے

۔۔۔۔۔۔

ہو مثال ایسی کوئی وقت کے دامن میں تو لاؤ

ایک انگلی سے کہیں چاند بھی شق ہوتا ہے

وفات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

گلشن نعت کا یہ خوبصورت پھول 20 نومبر 2001ء کو شاخ ِ زیست سے علیحدہ ہوکر ہو لاہور میں مدفون ہوا۔

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

وحید الحسن ہاشمی کے کلیات کا تعارف[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

طاہرین، سید وحید الحسن ہاشمی

صاحب کلیات نعت گو شعراء[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

شائق دہلوی | راقب قصوری | محسن کاکوروی | ادیب رائے پوری | ظہور الحق ظہور | غلام رسول قادری | عنبر شاہ وارثی | راسخ عرفانی | وحید الحسن ہاشمی | رووف امروہوی | منور بدایونی | اظہر علی خان | عبدالستار نیازی | اعجاز رحمانی | اقبال عظیم | عابد سعید عابد | شاعر علی شاعر | صائم چشتی | بیدم وارثی | مظہر الدین مظہر | ریاض سہروردی | انصار الہ آبادی | نذر محمد راہی | محمد علی ظہوری


حواشی و حوالہ جات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]