نہ کلیم کا تصور نہ خیال طور سینا ۔ شکیل بدایونی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
The printable version is no longer supported and may have rendering errors. Please update your browser bookmarks and please use the default browser print function instead.


شاعر : شکیل بدایونی

نعت رسول اللہ صل اعلی علیہ و سلم

نہ کلیم کا تصور … نہ خیالِ طور سینا…

میری آرزو محمد… میری جستجو مدینہ…


میں گدائے مصطفی ہوں… میری عظمتیں نہ پوچھو…

مجھے دیکھ کر جہنم کو بھی آگیا پسینہ…


مجھے دشمنو نہ چھیڑو… میرا ہے کوئی جہاں میں…

میں ابھی پکار لوں گا… نہیں دور ہے مدینہ…


سوا اِس کے میرے دل میں… کوئی آرزو نہیں ہے…

مجھے موت بھی جو آئے تو ہو سامنے مدینہ…


میرے ڈوبنے میں باقی… نہ کوئی کسر رہی تھی…

کہا المدد محمد تو ابھر گیا سفینہ…


میں مریض مصطفی ہوں مجھے چھیڑو نہ طبیبو…

میری زندگی جو چاہو مجھے لے چلو مدینہ…


کبھی اے شکیل دل سے نہ مٹے خیال احمد…

اسی آرزو میں مرنا… اسی آرزو میں جینا…


نعت خوانوں میں کلام کی پذیرائی

| فصیح الدین سہروردی کی آواز میں

| ذولفقار علی حسینی کی آواز میں

| ڈاکٹر عامر لیاقت کی آواز میں


مزید دیکھیے

شکیل بدایونی