نہ تیرنے کے ہنر سےواقف نہ ہم ہیں پختہ سفینے والے
نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 01:34، 30 مارچ 2023ء از ADMIN 3 (تبادلۂ خیال | شراکتیں) («{{بسم اللہ }} 300px شاعر: اظہر فراغ === نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم === نہ تیرنے کے ہنر سے واقف نہ ہم ہیں پختہ سفینے والے تری شفاعت کے آسرے پر رواں دواں ہیں مدینے والے ستم تو یہ ہے مرے پیمبر فقط یہ حلیے کی ورزشیں ہی...» مواد پر مشتمل نیا صفحہ بنایا)
شاعر: اظہر فراغ
نعت ِ رسول ِ کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]
نہ تیرنے کے ہنر سے واقف نہ ہم ہیں پختہ سفینے والے
تری شفاعت کے آسرے پر رواں دواں ہیں مدینے والے
ستم تو یہ ہے مرے پیمبر فقط یہ حلیے کی ورزشیں ہیں
وگرنہ ایسے دکھائی دیتے تری اطاعت میں جینے والے
درود گوئی کا سلسلہ تو فقط بہانہ بنا ہوا ہے
اکٹھے ہوتے ہیں روز جامِ رخِ منور کو پینے والے
جوسوچتے تھے دیا جلائے بنا خریدیں گے روشنی کو
مجھے بتاؤ مرے عزیزو کہاں گئے وہ خزینے والے
نبی سے سیکھا ہوا ہے ہم نے عداوتوں کو شکست دینا
محبتوں کے سخن ہمارے نہ بغض والے نہ کینے والے