نور محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 05:35، 15 فروری 2020ء از ADMIN 2 (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


"Hafeez Oaj

شاعر : مرزا حفیظ اوج

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نورِ محمد (صلی اللہ تعالیٰ علیہ والہ وسلم)


جو چاہا کنزِ مخفی نے مجھے بھی چاہا جائے اب

مرا عرفان ہو

اور صاحبِ عرفاں کوئی تو ہو

یہ چاہت پھر ارادہ بن کے گونجی ”کن“

فقط اِک حکمِ ”کن“ گونجا

خدا کی چاہ نے تشکیل ہونا تھا

عدم تبدیل ہونا تھا

ردھم تمثیل ہونا تھا

اٹل اِک حکم ”کن“ تھا، سواِسے تعمیل ہونا تھا

ہوئی بس آنِ واحد میں وہی تعمیلِ اوّل تھی

جسے مقصودِ کن رکھا

وہی تخلیق ِ اوّل بھی وہی تعمیل ِ اوّل ہے

وہی نور ِ محمد ہے

اساسِ جہت وتکوین ومکان و لامکاں جو ہے

وہ نورِ معتبر جس کے توّسل سے

نظامِ کن فکاں روشن

خدا نے وقت کو تخلیق فرمایا

دِنوں ہی میں زمانے بن گئے اُس نور کے صدقے

زمیں، سورج، ستارے، چاند سب اُس نور سے چمکے

وہ نورِ معتبر جس کے تصدّق سے

بہاریں پھول لاتی ہیں

چمن میں تازگی بھر بھر

سبھی پتے، شجرہر پھول، شبنم پر جوانی ہے

آبشاروں کی روانی ہے

شعارِ زندگانی میں حرارت ہے وہی تو ہے

خمارِ بندگی میں جو جسارت ہے وہی تو ہے

ارے ہر دیدۂ نم میں بصارت ہے وہی تو ہے

وہی تو ہے جو تفہیم ِاحد کو کھولتا جائے

مکان و لا مکاں میں یا صمد جو بولتا جائے

وہی جو نورِ اوّل ہے

وہی تخلیق ِ اوّل بھی

وہی تعمیل ِ اوّل بھی

وہی نورِ محمد ہے کہ جو مقصودِ کن بھی ہے

وہی نورِ محمد ہے


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات