نواز اعظمی

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 19:22، 15 نومبر 2019ء از ADMIN 2 (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search
The printable version is no longer supported and may have rendering errors. Please update your browser bookmarks and please use the default browser print function instead.

Temp nawaz azmi.jpg


نواز اعظمی ہندوستان کے صوبئہ اتر پردیش کے ایک مردم خیز قصبہ محلہ کریم الدین پور گھوسی ضلع مئو(سابق اعظم گڑھ) میں جون 1993 ء بروز سوموار پیدا ہوئے گھوسی جسے مدینۃ العلماء بھی کہا جاتا ہے علم و ادب کے اعتبار سے یہاں کی مٹی بہت زرخیز ہے، اس سرزمین سے امجد علی اعظمی، عبد المصطفی اعظمی ، شریف الحق امجدی،نثار کریمی ، اور مضطر اعظمی جیسے ادیب و شاعر، عالم اور دانشور ابھرے جنھوں نے غیر معمولی مقبولیت و شہرت حاصل کی

ابتدائی تعلیم و تربیت

چونکہ گھر اور علاقے کا ماحول دینی و علمی تھا اس لیے بچپن ہی سے ان کا رجحان دینی تعلیم کی طرف ہوا ابتدائی تعلیم مدرسہ شمس العلوم گھوسی سے حاصل کی، جامعہ امجدیہ رضویہ کریم الدین پور گھوسی سے عالمیت اور ملک کی عظیم درسگاہ الجامعۃ الأشرفية مبارک پور اعظم گڑھ سے فضیلت تک تعلیم حاصل کی اور 2013ء میں سند و دستار سے سرفراز ہوئے مزید شوقِ علم نے انھیں فقہ و افتا کی طرف مائل کیا تو مدرسہ شمس العلوم سے دو سالہ تخصص فی الفقہ کی تعلیم حاصل کی فی الحال درس و تدریس سے وابستہ ہیں

شاعری و نعت گوئی

نواز اعظمی نے جب شعور کی آنکھیں کھولیں تو اپنے گھر میں شعر و سخن کا بول بالا دیکھا ۔ان کے والد کے ساتھ ساتھ ان کے گھر میں انجم اعظمی ،مفتی وکیل اعظمی اور نثار کریمیجیسے شعراء موجود تھے ۔ نواز اعظمی کا میلان بھی شعر گوئی کی طرف ہوا ابتدائی تعلیم کے زمانے سے ہی اشعار وغیرہ کا مطالعہ کرتے رہے بہت سارے اشعار زبانی یاد ہوگئے طبیعت میں موزونیت تھی جس کی وجہ سے جلد ہی شعر کہنا شروع کر دیا اور اپنے والد صاحب قبلہاقبال اعظمی سے اصلاح لیتے ہیں وہی ان کے استاذ ہیں

چونکہ بچپن سے نعت شریف سے دلچسپی رہی نعت گوئی کی طرف رجحان احمد رضا خان بریلوی کی شاعری پڑھنے اور سننے سے ہوا بعد میں والد ِ گرامی اورنثار کریمی کے کلام پڑھنے کے بعد مزید نعت گوئی کا شوق بڑھا ۔ 15 سال کی عمر میں پہلا کلام لکھا جس کا مطلع تھا

کیجے فصلِ بہار کی باتیں

اور طیبہ کے خار کی باتیں

باقاعدہ آغاز 2014ء میں کیا اور اب تک برابر شعر کہہ رہے ہیں اور حمد، نعت، منقبت اور سلام میں طبع آزمائی کرتے ہیں . احمد رضا خان بریلوی ، احسن رضا خان بریلوی ، نصیر الدین نصیر ، مظفر وارثی اور نثار کریمی آپ کے پسندیدہ شعراء ہیں

حمدیہ و نعتیہ کلام

مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نعت کائنات پر نئی شخصیات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات