نعت ہی نعت

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
20230818 071657.jpg

کتاب : نعت ہی نعت

شاعر: رفیع الدین ذکی قریشی

پبلشر: المدینہ پبلیکیشنز 26 رحمت علی روڈ گُلزیب کالونی سمن آباد لاہور 03157583091

صفحات : 144

قیمت: 300 روپے

سال ِ اشاعت : 2023

تعارف کنندہ : ارسلان ارشد

نعت ہی نعت[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

یہ نعتیہ مجموعہ شہرِ لاہور کے باسی، دو مرتبہ قومی سیرت ایوارڈ حاصل کرنے والے بزرگ نعت نگار رفیع الدین ذکی قریشی اشرفی کی تخلیق ہے جو عرصہ دراز سے اردو نعتیہ منظر نامے کا ایک اہم حصہ ہیں۔ بزرگی اور علالت کے باجود اُن کی نعتیہ کتب تواتر کے ساتھ سامنے آتی رہتی ہیں اُن کی مسلسل نعتیہ خدمات کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ زیرِ نظر کتاب کی اشاعت کے ساتھ اُن کے نعتیہ مجموعوں کی تعداد کم و بیش 30 تک جا پہنچی ہے۔ کتاب کے آغاز میں 4 حمدیں ہیں جس کے بعد "نعت ہی نعت" میں کُل 56 نعتیہ کلام پڑھنے ملتے ہیں جن میں رسولِ مکرمﷺ سے شاعر کی عقیدتوں کا اظہار بھی سامنے آتا ہے اور مدحتِ مصطفےٰ کے لئے کی گئی شعری کاوش بھی پڑھنے والوں کو اپنی جانب متوجہ کرتی اس کے علاوہ کچھ صفحات پر خالی بچ جانے والے جگہ پر نعتیہ قطعات درج کئے گئے ہیں جن کی تعداد 7 ہے اور آخر میں آقائے کُل جہاںﷺ کی بارگاہ میں 1 عدد سلام بھی پیش کیا گیا ہے ذکی صاحب آغاز ہی سے مروجہ و معروف بحور پر لکھتے چلے آرہے ہیں اسی لئے اُن کی ساری نعتیہ شاعری ہی مترنم اور خاصی حد تک عام فہم دکھائی دیتی ہے۔ کتاب میں ذکی قریشی صاحب کی اب تک شائع ہونے والی تمام کتب کا تعارف موجود ہے اس کے علاوہ اُن کی شخصیت اور کلام پر ہونے والے 5 ایم فِل کے مقالہ جات کی فہرست بھی دی گئی ہے

منتخب اشعار(نعت)[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

ہے تابعِ فرمانِ نبیﷺ دہر کی ہر شے

واضح ہے دلیل اِس پہ ذکیؔ شمس و قمر کی


جمال ختم کِیا رب نے سب کا سب اُنﷺ پر

حضورﷺ یوں ہوئے بالا ہیں خوش جمالوں سے


مجھے اے سی(AC) کی ٹھنڈک پر بھروسہ ہی نہیں ہرگز

بھروسہ ہے تو ہے طیبہ ہی کی ٹھنڈی ہواؤں پر


تاریکیاں بھی گھر سے ترے بھاگ جائیں گی

اک شمعِ نعت اپنے تُو گھر میں جلا کے دیکھ


نبیﷺ کے گیسوؤں کے جو سنورنے سے نکلتی تھی

ذکیؔ کر دُوں میں سب کچھ اپنا اُس مہکار پر قرباں