نعت کائنات میں صفحہ تشکیل دینے کا طریقہ کار

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
The printable version is no longer supported and may have rendering errors. Please update your browser bookmarks and please use the default browser print function instead.


نئے صفحے کی تشکیل

آپ جس عنوان سے صفحہ تشریف دینا چاہتے ہیں اس "سرچ باکس" <ref> "سرچ باکس " کے لئے اردو لفط تجویز کریں </ref> میں تلاش کریں ۔ مثلا اگر آپ " پاکستان کے مقبول نعت گو شعراء" کے نام کا صفحہ بنانا چاہتے ہیں تو اسے " سرچ باکس " میں لکھ کر "نعت کائنات " میں تلاش کریں ۔ اگر صفحہ موجود ہوگا تو سامنے آ جائے گا ۔ اور اگر صفحہ موجود نہیں ہوگا تو آپ کو ایک پیغام نظر آئے گا

"صفحہ "پاکستان کے مقبول نعت گو شعراء" کو اس ویکی پر تخلیق کریں وہ صفحہ بھی دیکھے جو ٓپ کے تلاش میں پایا گیا"

اور اس کے نیچے کچھ ایسے صفحات ہوں گے جن کا اس موضوع سے تعلق ہوگا ۔ اگر آپ سمجھتے ہوں کہ آپ کا مواد پہلے سے موجود کسی صفحے کا حصہ ہو سکتا ہے تو اسے کھول کر اس کی ترمیم کر لیں یا سرخ رنگ میں لکھے ہوئے "پاکستان کے مقبول نعت گو شعراء" کو "کلک" <ref> "کلک" کے لئے اردو لفظ تجویز کریں </ref> کر کے نیا صفحہ شروع کر لیں ۔

اپنے نام کا صفحہ بنانے کے لئے اپنا نام تلاش کریں ۔ اگر اس نام کوئی صفحہ نہیں بنا ہوا تو اپنا صفحہ شروع کریں اور اگر کوئی صفحہ تشکیل دیا جا چکا ہے تو نام میں کچھ اضافے یا کمی سے دوبارہ کوشش کریں ۔


نمونے کے صفحات

شاعر کے لئے : محمد عارف قادری کا صفحہ دیکھیں ۔

نعت خوان کے لئے: اویس رضا قادری کا صفحہ دیکھیں

موضوع کے لئے: غیر منقوط شاعری کا صفحہ دیکھیں ۔

نعت کے لئے: جہاں میں جو عزّ و جاہ چاہے

کتاب کے لئے: حدائق بخشش

میں.عشق.کی.اذان.ھو

نیا مضمون لگانے کا طریقہ

نیا مضمون لگانے کے لئے اس کا عنوان تلاش کریں ۔ عنوان کے نام کا نیا صفحہ بنائیں اور اس صفحے پر اپنا مضمون پیش کر دیں ۔

اپنے مرکزی صفحے [ جو آپ کے نام سے ہے ] پر اس مضمون کا ربط دیں ۔ ربط دینے کا طریقہ "فارمیٹنگ " میں ذکر کیا گیا ہے ۔

سرخی

سرخی بنانے کے لئے الفاظ سے پہلے کے لئے = کی علامت کا استعمال کیا جاتا ہے ۔


=== شہ سرخی

==== شہ سرخی کے زیل میں سرخی

===== اس سے بھی چھوٹی سرخی


یاد رہے کہ جتنی علامات پہلے لگائیں گے اتنی ہی بعد میں لگانے کی ضرورت ہے ۔ آپ "ترمیم" پر کلک کر کے اس تحریر کو دوبارہ پڑھیں تو آپ دیکھیں گے کہ "فارمیٹنگ" سے پہلے اور بعد میں == اور "سرخی " کے پہلے اور بعد میں === علامات ہیں

اندرونی ربط

"نعت کائنات " میں ایک صفحے پر دوسرے صفحے کا ربط دینا بہت آسان ہے ۔ صفحے کا نام [[ ]] کے درمیان لکھنے سے اس صفحے سے ربط جڑ جاتا ہے ۔ مثلا ہمارے ایک صفحے کا عنوان ہے

کلام اقبال میں نعتیہ عناصر

اگر اپنی تحریر کے درمیان آپ اس عنوان سے ربط دینا چاہ رہے ہون تو اس عنوان کو [[]] کی علامات میں لکھنا ہوگا ۔ اس سے ربط قائم ہو جائے گا اور اتنی تحریر کا رنگ تبدیل ہو کر نیلا ہوجائے گا

کلام اقبال میں نعتیہ عناصر

اور اگر آپ آپ یہ چاہتے ہیں کہ ربط سے اس عنوان سے ہو جائے لیکن تحریر میں کچھ اور نظر آئے ۔ مثلا اگر آپ چاہتے ہوں کہ ربط تو " کلام اقبال میں نعتیہ عناصر" والے صفحے سے ظاہر ہو لیکن تحریر میں "ڈاکٹر عزیز احسن کا ایک مضمون " لکھا ہوا آئے تو " |" <ref> یہ علامت عموما کی بورڈ میں ENTER کے بٹن کے اوپر ہوتی ہے اور انگریزی کی بورڈ میں SHIFT دبا کر رکھتے ہوئے "\ "کی علامت کو دبانے سے حاصل ہوتی ہے </ref> کی علامت استعمال کرنا ہوگی ۔ پہلے مضمون کا نام لکھیں پھر | کی علامت اور پھر وہ عبارت جو آپ ظاہر کرنا چاہتے ہیں ۔ اور پھر سارے جملے کو [[]] کے درمیان نے رکھنا ہوگا ۔ جملہ اس طرح ہوگا

کلام اقبال میں نعتیہ عناصر | ڈاکٹر عزیز احسن کا ایک مضمون

اب اگر اسے مطلوبہ قوسین میں رکھا جائے تو " ڈاکٹر عزیز احسن کا ایک مضمون "ظاہر ہوگا اور اس کا ربط اصل عنوان "کلام اقبال میں نعتیہ عناصر " کے ساتھ ہوگا ۔

بیرونی ربط

بیرونی ربط کے لئے ربط کو [] کی علامات کے درمیان لکھنا ہوتا ہے ۔ مثلا اگر آپ اپنی ویب سائٹ کا رابط دینا چاہ رہے ہیں تو ویب سائٹ ایڈریس ٹائپ کرنے سے ربط قائم ہو جاتا ہے ۔ اور یہ اس طرح ظاہر ہوگا ۔

http://www.mywebsite.com

اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی ویب سائٹ کے ساتھ ربط تو قائم ہو جائے لیکن دیکھنے میں ویب سائٹ کے ایڈریس کے بجائے آپ کا نام یا آپ کی مرضی کی تحریر آئے تو ان [] علامات کے درمیان ویب سائٹ ایڈریس ختم ہونے کے فورا | کی علامات لگائیں اس کے بعد وہ الفاظ لکھ دیں جو نظر آنے چاہیئے ۔ مثلا

http://www.mywebsite.com | میری ویب سائٹ

اگر اوپر والے لنک کو [] کے درمیان لکھا جائے تو صفحے پر یہ| میری ویب سائٹ کے الفاط میں اور نیلے رنگ میں ظاہر ہوگا

کی بورڈ کو اردو اور انگریزی زبانوں میں ادل بدل سے کچھ مسائل ہوتے ہیں وہ سمجھنا ضروری ہے . اس کے لئے ترتیب کا خیال رکھیں ۔ اردو کی بورڈ میں [ کی علامت لگائیں ۔ کی بورڈ کو انگریزی زبان میں تبدیل کریں ۔ ربط لکھیں ۔ جگہ دے کر " | " کی علات لگائیں جگہ دیں اور کی بورڈ کو اردو میں تبدیل کرکے وہ تحریر کریں جو ظاہر ہونا چاہیئے ۔

فہرست مشمولات

فہرستِ مشمولات یعنی Table Of Content کے لئے جس جگہ فہرست بنانا چاہ رہے ہیں وہاں TOC لکھیں اور اسے دو دو _ Under Score <ref> _ Under Score کی علامات درج کرنے کے لئے SHIFT دبا کر - کی علامت دبانا ہوتی ہے ۔

</ref>  کی علامات کے درمیان لکھیں ۔  یعنی 

__ TOC __ <ref> یہاں فہرست اس لئے ظاہر نہیں ہوئی ایک فہرست اس صفحے کے اوپر پہلے ہی بن چکی ہے اور ایک صفحے میں صرف ایک ہی فہرست مشمولات بنائی جاسکتی ہے ۔ </ref>

یہ دونوں علامتیں اور TOC لکھنے کے لئے کی بورڈ کو انگریزی زبان میں رکھنا ہوگا ۔

حوالہ جات

جس جگہ حوالہ دینا مقصود ہو وہاں <> علامات کے درمیان ref لکھیں پھر حوالہ لکھیں پھر <> کے درمیان /ref لکھیں اور اپنی باقی تحریر لکھتے جائیں ۔ حوالہ جات صفحے کے آخر میں خود بخود ظاہر ہو جاتے ہیں ۔ اور جس جگہ حوالے کہ علامات لگائی ہوتی ہیں وہاں <ref> حوالے کی علامت </ref> کی علامت اور نمبر ظاہر ہو جائے گا ۔ مزید جاننے کے لئے اوپر حوالہ جات کی شہ سرخی کے ساتھ ترمیم کو "کلک " کرے دیکھیئے کہ یہ حوالہ کیسے لگایا گیا ہے ۔

آسانی لے لئے پہلے اکی بورڈ کو نگریزی زبان میں تبدیل کرکے حوالے کا کوڈ لکھ لیں اور پھر درمیان میں اردو کی بورڈ سے حوالے کا متن لکھ لیں ۔

حواشی و حوالہ جات