نعت ورثہ - تنقیدی نشست 133

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 09:42، 3 جولائی 2020ء از 101.53.254.19 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} شاعر: === {{نعت }} === اگر ہو بات کہیں میرے وقتِ فرصت کی بتاؤں فکرِ ثنا ہی ہر ایک ساعت کی ا...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر:

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

اگر ہو بات کہیں میرے وقتِ فرصت کی

بتاؤں فکرِ ثنا ہی ہر ایک ساعت کی


اتر کے رن میں مسلح سپاہی روندھ دئیے

یوں نوریوں نے نہتوں کی استعانت کی


وظیفہ صلِ علیٰ ہی کا میرے کام آیا

درود صلِ علی نے ہے میری نصرت کی


نبیؐ کے اسوہِ حسنہ کو سامنے رکھ لو

" اگر تلاش میں ہو باغِ ہشت جنت کی "


تلاش میں ہے گلاب آپ ؐکے پسینے کی

لعاب کھاری کنویں میں ہے جان لذت کی


نئے مضامیں سےاکثرنوازاجاتاہوں

قلم اُٹھا کے ثنا ؤں کی جب جسارت کی


بدن عطاؤں سے لبریز ہوگیا میرا

نبی ؐکی نعتِ مقدس کی جب ریاضت کی

شرکائے گفتگوئے

پروفیسر حافظ محبوب احمد ، صابر رضوی ، ڈاکٹر افتخار الحق ، مسعود الرحمان

گفتگو

اگر ہو بات کہیں میرے وقتِ فرصت کی

بتاؤں فکرِ ثنا ہی ہر ایک ساعت کی

پروفیسر حافظ محبوب احمد: مطلع بظاہرانتہائی کمزورلگ رہاہے.پہلےمصرع میں کوئی نعتیہ اشارہ نہیں ہے.اوراگرنعتیہ مضمون کشیدکرےکی سعی کی بھی جائےتوکارِ نعت کو "وقتِ فرصت"سےملانادرست نہیں ہے.دوسرے مصرع میں "ہی " محض وزن پوراکرنےکےلئےڈالاگیاہے.



اتر کے رن میں مسلح سپاہی روند دئیے

یوں نوریوں نے نہتوں کی استعانت کی

پروفیسر حافظ محبوب احمد: اچھاشعر ہے.اگرچہ بدرکا زکرصراھۃ ہوتاتوتفہیمِ شعرمیں آسانی ہوجاتی


وظیفہ صلِ علیٰ ہی کا میرے کام آیا

درود صلِ علی نے ہے میری نصرت کی

پروفیسر حافظ محبوب احمد: .دوسرےمصرع میں درودکےساتھ صل علی زائدہےاوراگرصل علی لکھناتھاتوپھردرود زائد ہے.۔۔۔ تجویز: ہمیشہ صل علی نےہےمیری نصرت کی


نبیؐ کے اسوہِ حسنہ کو سامنے رکھ لو " اگر تلاش میں ہو باغِ ہشت جنت کی "


پروفیسر حافظ محبوب احمد : باغِ بہشت کوباغِ ہشت ِجنت لکھناانتہائی نامانوس ترکیب ہے ۔ تجویز:اگرتلاش میں ہوگلستانِ جنت کی


تلاش میں ہے گلاب آپ ؐکے پسینے کی

لعاب کھاری کنویں میں ہے جان لذت کی


پروفیسر حافظ محبوب احمد : .پسینے "کی" وجہ سےتقابل ردیفین در آیاہےجس سےشعرکالطف گہناگیاہے.دوسرےمصرع میں تعقید بھی ہے.نیز لعاب کےمضاف الیہ یعنی سرکارِ دوعالم کاتذکرہ نہیں ہے


نئے مضامیں سےاکثرنوازاجاتاہوں

قلم اُٹھا کے ثنا ؤں کی جب جسارت کی


پروفیسر حافظ محبوب احمد : مضامیں کی یاء دبنےسےاس کاتلفظ انتہائی مشکل سےاداہورہاہےجوقریب قریب نادرست ہے.اگرمضامیں کی جگہ "خیالوں "کرلیاجائےتوکچھ تلافی ہوسکتی ہے.شعر اچھاہے بہت بہت داد ۔



بدن عطاؤں سے لبریز ہوگیا میرا نبی ؐکی نعتِ مقدس کی جب ریاضت کی

پروفیسر حافظ محبوب احمد: پہلےمصرع میں بدن مجازمرسل کی قبیل سےاگرچہ درست کہ کل بول کرجزو(دماغ)مرادلیاجارہاہے.لیکن اگربدن کی بجائےقلم ہو توبہت بہترہوگاکیونکہ قلم کاریاضت کےساتھ جوتلازماتی تعلق ہےوہ معلوم ہی ہے


مجموعی تا اثر

مجموعی طورپرنعت اچھی ہے لیکن ردیف چونکہ کوئی پرکشش نہیں ہےاس لئےکلام میں بظاہروہ جاذبیت نہیں ہےجوہونی چاہئےتھی.