نعت اور لغات

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 10:34، 19 جون 2018ء از ADMIN (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (ADMIN نے صفحہ نعت اور لغات ۔ معجم العربیہ کو بجانب نعت اور لغات منتقل کیا)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


مختلف معتبر لغات میں نعت کے معنی اس طرح پیش کیے گئے ہیں ۔

معجم العربیہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

معجم العربیہ : نعت ینعت نعتاوانتعت کسی چیز کو بیا ن کرنا یا اس کے اوصاف بیا ن کرنا (خصوصاً)تعریف میں، سراہنا ،تعریف کرنا،خوبیاں بیان کرنا،صرف و نحو میں صفت کو موصوف کے ساتھ ملانا۔

نعت : صفت ،وصف ،جوہر ،ہنر ،تعریف

نعت(ج) نعوت ،اسم صفت ،وصف ،صفت، خاصیت،گُن

نُعتَہُ: بہت خوبصورت ،حسن

منعوت : وہ اسم جس کے ساتھ صفت بیان کی گئی ہو۔ موصوف (صرف ونحو) <ref> ولیم ٹامسن ورٹے :معجم العربیہ ،مولی رام منیجر مفید عام پریس ،چٹر جی روڈ ،لاہور ، ص1121/1122</ref>


مصباح الغات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعتہ (ف) نعتاً: تعریف کرنا ،بیان کرنا(اور اکثر اس کا استعمال صفات حسنہ کے لیے ہوتاہے)۔<ref> عبد الحفیظ بلیاوی،مولوی:مصباح اللغات ، ایچ ایم سعید اینڈ کمپنی لاہور ،ص887</ref>

غیاث الغیاث[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعت (ء) :نعت بالفتح تعریف و توصیف کردن از منتخب اگرچہ نعت بمعنی مطلق صفت است لیکن اکثر استعما ل ایں لفظ ستایش و ثناے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) آمدہ است ،بمعنیٰ صیغۂ اسمِ فاعل و اسمِ مفعول و صیغۂ صفتِ مشبہ نیز می آید۔ <ref> غیاث الدین:غیاث اللغات،رزاق پریس ،کان پور 1332ھ</ref>

فرہنگ آصفیہ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

صفت و ثنا ،تعریف و توصیف ،مدح ،ثنا، مجازاًخاص حضرت سید المرسلین رحمۃ للعالمین صلی اﷲ علیہ وسلم کی توصیف۔ <ref> خانصاحب سید احمد دہلوی، مولوی : فرہنگ آصفیہ ،نیشنل اکاڈمی دہلی،1974ء ج4،ص579</ref>

لغات فارسی[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعت (ء) تعریف ،صفت ،ستایش، تعریف کرنا، خاص کر رسول اللہ(صلی اللہ علیہ وسلم) کی تعریف و توصیف کو نعت کہتے ہیں ۔ <ref> لغاتِ فارسی : پبلشر لالہ رام نرائن لال بینی مادھو ،الٰہ آباد،1931ء،ص 904</ref>

لغات کشوری[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعت(ء) :تعریف ،صفت،تعریف کرنا خاص کر رسول اﷲ (صلی اللہ علیہ وسلم)کی /<ref>لغات کشوری :مولوی تصدق حسین رضوی ،دارلاشاعت کراچی ،ص537</ref>

نور اللغات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

نعت (ء  : بالفتح ):یہ لفظ بمعنی مطلق وصف ہے لیکن اس کا استعمال آں حضرت (صلی اللہ علیہ وسلم)کی ستایش وثناکے لیے مخصوص ہے ۔ <ref> نوراللغات : مولوی نورالحسن نیّرؔ کاکوروی ،قومی کونسل براے فروغِ اردو زبان ،نئی دہلی،1998ء،ص 833</ref>

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

سانچہ:باکس نعت

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے صفحات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659

حواشی و حوالہ جات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]