"نعت" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
سطر 25: سطر 25:


==== غیاث الغیاث ====
==== غیاث الغیاث ====
نعت (ء) :نعت بالفتح تعریف و توصیف کردن از منتخب اگرچہ نعت بمعنی مطلق صفت است لیکن اکثر استعما ل ایں لفظ ستایش و ثناے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) آمدہ است ،بمعنیٰ صیغۂ اسمِ فاعل و اسمِ مفعول و صیغۂ صفتِ مشبہ نیز می آید۔
<ref> غیاث الدین:غیاث اللغات،رزاق پریس ،کان پور 1332ھ</ref>


غیاث اللغات : نعت (ء) :نعت بالفتح تعریف و توصیف کردن از منتخب اگرچہ نعت بمعنی مطلق صفت است لیکن اکثر استعما ل ایں لفظ ستایش و ثناے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) آمدہ است ،بمعنیٰ صیغۂ اسمِ فاعل و اسمِ مفعول و صیغۂ صفتِ مشبہ نیز می آید۔
<ref> غیاث الدین:غیاث اللغات،رزاق پریس ،کان پور 1332ھ</ref>
==== فرہنگ آصفیہ ====
==== فرہنگ آصفیہ ====



نسخہ بمطابق 12:38، 23 جولائی 2017ء


نعت

نعت عربی زبان کا لفظ ہے ۔ لغوی اعتبار سے اس کے معنی مدح و ستائش کے ہیں اور اصطلاحی معنی رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شعری تعریف ہے ۔


لفظ نعت اور لغات

معجم العربیہ

معجم العربیہ : نعت ینعت نعتاوانتعت کسی چیز کو بیا ن کرنا یا اس کے اوصاف بیا ن کرنا (خصوصاً)تعریف میں، سراہنا ،تعریف کرنا،خوبیاں بیان کرنا،صرف و نحو میں صفت کو موصوف کے ساتھ ملانا۔

نعت : صفت ،وصف ،جوہر ،ہنر ،تعریف

نعت(ج) نعوت ،اسم صفت ،وصف ،صفت، خاصیت،گُن

نُعتَہُ: بہت خوبصورت ،حسن

منعوت : وہ اسم جس کے ساتھ صفت بیان کی گئی ہو۔ موصوف (صرف ونحو) <ref> ولیم ٹامسن ورٹے :معجم العربیہ ،مولی رام منیجر مفید عام پریس ،چٹر جی روڈ ،لاہور ، ص1121/1122</ref>

مصباح اللغات

نعتہ (ف) نعتاً: تعریف کرنا ،بیان کرنا(اور اکثر اس کا استعمال صفات حسنہ کے لیے ہوتاہے)۔<ref> عبد الحفیظ بلیاوی،مولوی:مصباح اللغات ، ایچ ایم سعید اینڈ کمپنی لاہور ،ص887</ref>

غیاث الغیاث

نعت (ء) :نعت بالفتح تعریف و توصیف کردن از منتخب اگرچہ نعت بمعنی مطلق صفت است لیکن اکثر استعما ل ایں لفظ ستایش و ثناے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) آمدہ است ،بمعنیٰ صیغۂ اسمِ فاعل و اسمِ مفعول و صیغۂ صفتِ مشبہ نیز می آید۔ <ref> غیاث الدین:غیاث اللغات،رزاق پریس ،کان پور 1332ھ</ref>

فرہنگ آصفیہ

فرہنگ آصفیہ: صفت و ثنا ،تعریف و توصیف ،مدح ،ثنا، مجازاًخاص حضرت سید المرسلین رحمۃ للعالمین صلی اﷲ علیہ وسلم کی توصیف۔ <ref> خانصاحب سید احمد دہلوی، مولوی : فرہنگ آصفیہ ،نیشنل اکاڈمی دہلی،1974ء ج4،ص579</ref>

لغات فارسی

نعت (ء) تعریف ،صفت ،ستایش، تعریف کرنا، خاص کر رسول اللہ(صلی اللہ علیہ وسلم) کی تعریف و توصیف کو نعت کہتے ہیں ۔ <ref> لغاتِ فارسی : پبلشر لالہ رام نرائن لال بینی مادھو ،الٰہ آباد،1931ء،ص 904</ref>

لغات کشوری

لغات کشوری: نعت(ء) :تعریف ،صفت،تعریف کرنا خاص کر رسول اﷲ (صلی اللہ علیہ وسلم)کی /<ref>لغات کشوری :مولوی تصدق حسین رضوی ،دارلاشاعت کراچی ،ص537</ref>

نور اللغات

نعت (ء  : بالفتح ):یہ لفظ بمعنی مطلق وصف ہے لیکن اس کا استعمال آں حضرت (صلی اللہ علیہ وسلم)کی ستایش وثناکے لیے مخصوص ہے ۔ <ref> نوراللغات : مولوی نورالحسن نیّرؔ کاکوروی ،قومی کونسل براے فروغِ اردو زبان ،نئی دہلی،1998ء،ص 833</ref>

نعت کی تعریف

ابن عربی

ابن عربی نے عربی میں نعت کی جو مشروط تعریف کی ہے اہل عجم اس کے قائل نہیں ۔

" لفظ "نعت " کا معنوی وصف کسی شکیل و جمیل حسین و خوب روشخص کی توصیف کے لیے مستعمل ہے لیکن ایک بنیادی شرط کے ساتھ کہ اس لفظ کا معنوی تعین کسی انسان کے ظاہری خواص یعنی اس کے قدو قامت ، حسن و رعنائی یا حلیہ وغیرہ کی تعریف و توصیف سے ہی اتصاف ہے ۔ لیکن اس کے برعکس کسی شے یا شخص کے معنوی حسن کے بیان کو اس دائرے سے بہار رکھا گیا ہے "

ڈاکٹر ریاض مجید

"یہ لفط نعت خلقا عمدہ صفات کے مالک کے لیے استعمال ہوتا ہے یعنی اس شخص کے لئے جو پیدائشی طور پر خوبصورت ہو ، عمدہ خصلتوں اور اچھے اخلاق والا ہو ۔ اور یہ لفط نعت "اوصاف" کے انتہائی درجے پر آتا ہے " <Ref> نعت کا لغوی مفہوم </ref>


ڈاکٹر فرمان فتح پوری

" ۔۔ آنحضرت کی مدح کے متعلق نثر و نظم کے ہر ٹکڑے کو نعت کہا جائے گا لیکن اردو اور فارسی میں جب نعت کا لفظ استعمال ہوتا ہے تو اس سے عام طور پر آنحضرت کی منظوم مدح مراد لی جاتی ہے " <ref> اردو کی نعتیہ شاعری ، ص 21 </ref>


ڈاکٹر طلحہ رضوی برق

" نعت اس کلام منظوم کو کہتے ہیں ۔ جو حضور انور محمد رسول الللہ کی شان اقدس میں زیب قرطاس ہو " <ref> اردو کی نعتیہ شاعری ، ص 6، دانش اکیڈمی ، آرا بار، 1974 </ref>

انور احمد میرٹھی

" نعت" عربی کا لفظ ہے ۔ اس کے معنی تعریف و وصف بیان کرنے کے ہیں اگرچہ عربی میں مدح کا لفظ بھی اس مقصد کے لئے مستعمل ہے لیکن ادبیات میں نعت آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اوصاف و محاسن اور بیان سیرت کے اظہار کے لئے مختص ہے اور یہی وہ صنف سخن ہے جس میں شاعر کا عجز نعت کی خصوصیات کا حصہ ہے چاہے وہ کسی بھی زبان میں ہو ۔ عربی شاعری میں اس کی مثال حضرت علی کے ایک شعر ملتی ہے ۔ وہ شعر ملاحظہ فرمائیں ۔

اللہ یعلم شانہ ہو

وہ ھو العلیم بیانہ

اللہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان جانتا ہے اور وہ آپ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کے بیان سے باخبر ہے ۔ <ref> بہر زماں صفحہ نمبر 43 </ref>


مولانا سید عبد القدوس ہاشمی ندودی

"نعت عربی زبان کا ایک مادہ ہے ۔ نعت میں اس کے معنی ہیں اچھی اور قابل تعریف صفات کا کسی شخص میں پایا جانا اور ان صفات کا بیان کرنا" <Ref> ورفعنا لک ذکرک صفحہ 15 </ref>

بابا سید رفیق عزیز

"حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اوصاف ، احوال ، کردار، افکار، اشغال ، عادات، معاملات ، سخاوت، عفو و درگذر کے حوالے جو شاعری کی جاتی رہی ہے اور کی جارہی ہے ۔ اس صنف سخن کا نام "نعت" طے پاچکا ہے ۔ ناقدین ادب نے نعت شریف کے اسالیب اور انداز بیان پر سیر حاصل گفتگو کی ہے ۔" <ref> خزینہ نعت ص 7 مرتب عبدالرووف صدیقی ، ٹریڈ کرانیکل نئی چالی ، کراچی 1998 </ref>

پروفیسر سید محمد یونس گیلانی

"نعت کا مفہوم اہل لغت کے نزدیک ان اچھی صفات ، عاداتو خصائل کا بیان کرنا ہے جو خلقا و طبعا کسی شخص میں پائِ جائِں ۔ یہی وجہ ہے کہ نعت کا لفظ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذات اقدس کی تعریف و توصیف کے لیے مختص ہوگیا ہے ۔ <ref> تذکرہ نعت گویان اردو حصہ اول، صفحہ 3 </ref>

نعت کے بارے مضامین و مقالات

نعت کی تعریف: لغوی اوراصطلاحی مفہوم از مشاہد رضوی

مزید دیکھیے

نعت گوئی | حمد | منقبت | مرثیہ | سلام

حواشی و حوالہ جات