دیوان

نعت کائنات سے
(نعتیہ دیوان سے رجوع مکرر)
Jump to navigationJump to search


ایسا مجموعہ کلام جس میں غزلیات کو ردیفوں کے اعتبار سے حروف تہجی کے اعتبار سے ترتیب دیا جائے ۔ اردو کے مشہور شاعر اسد اللہ خاں غالب کا کلام دیوان کی صورت میں ہے اور اسی لیے " دیوان ِ غالب" کے نام سے جانا جاتا ہے ۔ اسی طرح نعت گو شعراء میں احمد رضا بریلوی کا نعتیہ کلام "دیوان کی شکل میں اور محسن کاکوروی کا کلام کلیات کی شکل میں موجود ہے ۔

دیوان چونکہ ردیفوں کے اعتبار سے ترتیب دیا جاتا ہے اس لیے دراصل دیوان میں صرف غزلیات اکٹھی کی جاتی ہیں ۔ تاہم بعض اوقات غزل کے اشعار قطعہ یا فرد کی صورت میں بھی نظر آتے ہیں ۔ ۔ جبکہ مجموعہ کلام یا کلیات میں اصناف سخن کی کوئی قید نہیں ۔ اس طرح دیوان کی دو شرائط ہوئیں ۔

اولا یہ غزلیات، قطعات یا فردیات پر مشتمل ہوتا ہے ثانیا غزلیات ، قطاعت یا فردیات ردیف کے اعتبار سے حروف تہجی کے اعتبار سے ترتیب دیے جاتے ہیں ۔

نعتیہ دیوان کی کی بات کی جائے تو جیسا نام سے ظاہر ہے اس میں غزل کی ہئیت میں کہی گئی نعتوں کو حروف تہجی کی ترتیب سے پیش کیا جائے گا ۔

مشہور نعتیہ دیوان[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

کچھ مشہور نعتیہ دواوین اس ربط پر دیکھے جا سکتے ہیں : نعتیہ دواوین

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

دیوان | کلیات | مجموعہ کلام | گل دستہ | انتخاب