نعتیہ ادب ۔ مسائل و مباحث ۔ اردو زبان اور نعت

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 11:28، 13 مارچ 2019ء از ADMIN 2 (تبادلۂ خیال | شراکتیں)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


Naat kainaat - naatia masail.jpg

مصنف  : ڈاکٹر ابرار عبدالسلام

کتاب : نعتیہ ادب ۔ مسائل و مباحث ۔ ڈاکٹر ابرار عبدالسلام

(مدیر نعت رنگ کو لکھے گئے خطوط کے آئِینے میں )

کتاب کا پی ڈی ایف ربط : نعتیہ ادب ۔ مسائل و مباحث

اردو زبان اور نعت[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

گو اردو زبان اور اس میں نعت گوئی کی تاریح اتنی قدیم نہیں لیکن چوںکہ اردو زبان شروع ہی سے مومنہ ہے لہٰذا اردو زبان کا دامن نعت سے بھرا ہوا ہے لیکن نعت پر نقد و تبصرہ کے حوالے سے اتنا کام نہیں ہوا جتنی اردو نعت کی وسعت ہے۔ برصغیر پاک و ہند کی جامعات میں شاید کان پور یونی ورسٹی (بھارت) کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اردو نعت پر پہلا تحقیقی مقالہ سیّد رفیع الدین اشفاق کے ہاتھوں پایۂ تکمیل کو پہنچا۔ ڈاکٹر محمد اسماعیل آزاد اور ڈاکٹر ریاض مجید پاک و ہند کی دو ایسی شخصیات ہیں، جنھوں نے رفیع الدین اشفاق صاحب کے بعد نعت پر ڈاکٹریٹ کی ڈگریاں حاصل کیں۔ ان کے علاوہ بھی متعدد شخصیات اور رسائل و جرائد نے نعت پر بہت کچھ لکھا اور مختلف رسائل و جرائد کے نعت پر خاص نمبر شائع کیے۔ میں طوالت سے بچنے کی خاطر شخصیات اور رسائل کے نام لکھنا مناسب نہیں سمجھتا۔ لیکن پاکستان میں ڈاکٹر ریاض مجید کا مقالہ اور ’نقوش‘، ’نعت کائنات‘، ’الرشید نعت نمبر‘ اور ’اوج نعت‘ (مرتبہآفتاب نقوی) وہ کام ہے جو نعت کے حوالے سے بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔

پاک و ہند میں نعت کی تعریف، تاریخ، مختلف زبانوں میں نعت کی ہیئت و کمیت نعت کے لوازمات، مضامین و مواد، ادب اور تقاضے، ماخذ و مصادر الغرض گوناگوں گوشوں اور پہلوئوں کا احاطہ کیا گیاہے اور میرا خیال تھا کہ اس کام کے بعد اردو نعت پر کوئی کیا لکھ سکے گا؟ لیکن ’’نعت رنگ‘‘ کو پڑھ کر معلوم ہوا کہ اردو نعت کے حوالے سے ابھی بہت کچھ کہنا اور لکھنا باقی ہے۔ اسی بہت کچھ، کہنے اور لکھنے میں ’’نعت رنگ‘‘ وہ کردار ادا کررہا ہے کہ بہت جلد اسے خود ایک حوالے کا مقام حاصل ہوجائے گا۔ ’’نعت رنگ‘‘ کی تہذیب و تدوین جس عقیدت، محبت، خلوص اور علمی پیاس و لگن کے ساتھ ہورہی ہے وہ قابل قدر و تعریف ہے اور مستقبل میں اردو نعت پر تحقیق و تدقیق کرنے والوں کے لیے حوالۂ ناگزیر ہے۔(ڈاکٹر قبلہ ایاز ص،۷۳۷)


کیا یہ ایک تاریخی حقیقت نہیں ہے کہ حصول پاکستان کی جنگ اسی اردوزبان میں لڑی گئی تھی۔اردوزبان قصرِاخوت کابنیادی پتھرہے۔تراجم قرآن، تفاسیر سیرت النبی کی کتب، میلاد نامے تمام تر اسلامی ادب حتیٰ کہ ممتازعلما ومشائخ کی تقاریر اردوزبان کا گراںقدر سرمایہ ہیں ۔

معیار اور مقدار کے حوالے سے بھی حمدونعت کے لیے اردزبان ہی کو اظہار کا وسیلہ بنایاگیا ہے۔اردوزبان وادب سے محبت کرنے والوں کے لیے یہ امرباعثِصد افتخار ہے کہ آج بھی زیادہ ترنعت غزل کی ہیت میں کہی جارہی ہے۔ہزاروں سال گزر جانے کے بعد بھی نعت کائنات میں غزل کی ہیت بھی مقبول ترین ہیت ہوگی۔(اگرچہ نئی نئی اضافِ سخن میں بھی مدحت نگاری کاعملِ دلپذیر جاری رہے گا) (ریاض حسین چودھری ص،۲۶؍۶۲۲)

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے صفحات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659