"نظمی میاں مارہروی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 3: سطر 3:
نظمی مارہروی ۶؍ رمضان المبارک ۱۳۶۵ھ بمطابق 14 اگست [[1946]]ء کو پیدا  ہوئے۔ خاندانی نام محمد حیدر اور تاریخی نام سید فضل اللہ قادری تجویز کیا گیا۔ اور آپ سید آلِ رسول حسنین میاں برکاتی کے نام سے مشہورِ عالم ہوئے۔ نظمی آپ کا تخلص ہے ۔ نظمی مارہروی نے شاعری کا آغاز کم عمری ہی میں کر دیا تھا۔  ابتدائی تعلیم وطنِ عزیز مارہرہ ہ میں حاصل کی، پنجم درجہ تک [[ممبئی]] اور پھر دوبارہ انٹر میڈیٹ تک کی تعلیم مارہرہ مطہرہ میں رہ کر مکمل کی۔ انگریزی ادب اور اسلامیات میں جامعہ ملّیہ اسلامیہ سے گریجویشن کی تکمیل کے بع انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونی کیشن، دلّی سے جرنلزم کے کورس میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔ بعدہٗ UPSCکے تحت منعقد ہونے والے سول سروسز کے مشکل ترین امتحان میں شرکت کی اور تمغۂ  کام یابی سے سرفراز ہونے کے بعد مرکزی حکومت کی وزارتِ اطلاعات و نشریات کے محکمۂ  پریس انفارمیشن بیورو(P.I.B.) سے ملازمت کا آغاز کیا۔ حکومتِ ہند کی ڈائرکٹوریٹ آف فیلڈ پبلسٹی کے جوائنٹ ڈائرکٹر کے عہدے سے ۳۳؍ سالہ بے داغ ملازمت کے بعد رضا کارانہ ریٹائر منٹ لیا۔  
نظمی مارہروی ۶؍ رمضان المبارک ۱۳۶۵ھ بمطابق 14 اگست [[1946]]ء کو پیدا  ہوئے۔ خاندانی نام محمد حیدر اور تاریخی نام سید فضل اللہ قادری تجویز کیا گیا۔ اور آپ سید آلِ رسول حسنین میاں برکاتی کے نام سے مشہورِ عالم ہوئے۔ نظمی آپ کا تخلص ہے ۔ نظمی مارہروی نے شاعری کا آغاز کم عمری ہی میں کر دیا تھا۔  ابتدائی تعلیم وطنِ عزیز مارہرہ ہ میں حاصل کی، پنجم درجہ تک [[ممبئی]] اور پھر دوبارہ انٹر میڈیٹ تک کی تعلیم مارہرہ مطہرہ میں رہ کر مکمل کی۔ انگریزی ادب اور اسلامیات میں جامعہ ملّیہ اسلامیہ سے گریجویشن کی تکمیل کے بع انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونی کیشن، دلّی سے جرنلزم کے کورس میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔ بعدہٗ UPSCکے تحت منعقد ہونے والے سول سروسز کے مشکل ترین امتحان میں شرکت کی اور تمغۂ  کام یابی سے سرفراز ہونے کے بعد مرکزی حکومت کی وزارتِ اطلاعات و نشریات کے محکمۂ  پریس انفارمیشن بیورو(P.I.B.) سے ملازمت کا آغاز کیا۔ حکومتِ ہند کی ڈائرکٹوریٹ آف فیلڈ پبلسٹی کے جوائنٹ ڈائرکٹر کے عہدے سے ۳۳؍ سالہ بے داغ ملازمت کے بعد رضا کارانہ ریٹائر منٹ لیا۔  


نظمی مارہروی کثیر لسانی شخص ہیں۔دینی و دنیاوی دونوں علقم سے بہرہ مند ۔  آپ کو اردو کے علاوہ [[عربی]]، [[فارسی]]، [[ہندی]]، [[انگریزی]]، [[مراٹھی]]، [[گجراتی]] اور [[سنسکرت ]]جیسی زبانوں پر عالمانہ و فاضلانہ دسترس حاصل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کی فکر و نظر میں بلا کی گہرائی و گیرائی جلوہ فگن ہے۔ نعتیہ شاعری تو آپ کا خاص میدانِ فکر  و عمل ہے۔نثر میں بھی کمال رکھتے ہیں<ref>  http://kitaben.urdulibrary.org/Pages/Nazmi.html اقلیمِ نعت کا معتبر سفیر سید نظمی مارہروی ۔ ڈاکٹر محمد حسین مشاہدؔ رضوی </ref> ۔
نظمی مارہروی کثیر لسانی شخص ہیں۔دینی و دنیاوی دونوں علوم سے بہرہ مند ۔  آپ کو اردو کے علاوہ [[عربی]]، [[فارسی]]، [[ہندی]]، [[انگریزی]]، [[مراٹھی]]، [[گجراتی]] اور [[سنسکرت ]]جیسی زبانوں پر عالمانہ و فاضلانہ دسترس حاصل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کی فکر و نظر میں بلا کی گہرائی و گیرائی جلوہ فگن ہے۔ نعتیہ شاعری تو آپ کا خاص میدانِ فکر  و عمل ہے۔نثر میں بھی کمال رکھتے ہیں<ref>  http://kitaben.urdulibrary.org/Pages/Nazmi.html اقلیمِ نعت کا معتبر سفیر سید نظمی مارہروی ۔ ڈاکٹر محمد حسین مشاہدؔ رضوی </ref> ۔





نسخہ بمطابق 09:05، 26 جنوری 2017ء


نظمی مارہروی ۶؍ رمضان المبارک ۱۳۶۵ھ بمطابق 14 اگست 1946ء کو پیدا ہوئے۔ خاندانی نام محمد حیدر اور تاریخی نام سید فضل اللہ قادری تجویز کیا گیا۔ اور آپ سید آلِ رسول حسنین میاں برکاتی کے نام سے مشہورِ عالم ہوئے۔ نظمی آپ کا تخلص ہے ۔ نظمی مارہروی نے شاعری کا آغاز کم عمری ہی میں کر دیا تھا۔ ابتدائی تعلیم وطنِ عزیز مارہرہ ہ میں حاصل کی، پنجم درجہ تک ممبئی اور پھر دوبارہ انٹر میڈیٹ تک کی تعلیم مارہرہ مطہرہ میں رہ کر مکمل کی۔ انگریزی ادب اور اسلامیات میں جامعہ ملّیہ اسلامیہ سے گریجویشن کی تکمیل کے بع انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونی کیشن، دلّی سے جرنلزم کے کورس میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔ بعدہٗ UPSCکے تحت منعقد ہونے والے سول سروسز کے مشکل ترین امتحان میں شرکت کی اور تمغۂ کام یابی سے سرفراز ہونے کے بعد مرکزی حکومت کی وزارتِ اطلاعات و نشریات کے محکمۂ پریس انفارمیشن بیورو(P.I.B.) سے ملازمت کا آغاز کیا۔ حکومتِ ہند کی ڈائرکٹوریٹ آف فیلڈ پبلسٹی کے جوائنٹ ڈائرکٹر کے عہدے سے ۳۳؍ سالہ بے داغ ملازمت کے بعد رضا کارانہ ریٹائر منٹ لیا۔

نظمی مارہروی کثیر لسانی شخص ہیں۔دینی و دنیاوی دونوں علوم سے بہرہ مند ۔ آپ کو اردو کے علاوہ عربی، فارسی، ہندی، انگریزی، مراٹھی، گجراتی اور سنسکرت جیسی زبانوں پر عالمانہ و فاضلانہ دسترس حاصل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کی فکر و نظر میں بلا کی گہرائی و گیرائی جلوہ فگن ہے۔ نعتیہ شاعری تو آپ کا خاص میدانِ فکر و عمل ہے۔نثر میں بھی کمال رکھتے ہیں<ref> http://kitaben.urdulibrary.org/Pages/Nazmi.html اقلیمِ نعت کا معتبر سفیر سید نظمی مارہروی ۔ ڈاکٹر محمد حسین مشاہدؔ رضوی </ref> ۔


تصانیف

نظمی مارہروی کی تصانیف کی تفصیل حسبِ ذیل ہے۔

  1. کلام الرحمن (ہندی ترجمہ کنزالایمان و خزائن العرفان)
  2. مصطفی جانِ رحمتﷺ (مختصر سیرت)
  3. شانِ مصطفیﷺ (کلامِ رضا پر تضامین)
  4. مدائحِ مصطفیﷺ (نعتیہ دیوان)
  5. اسرارِخاندانِ مصطفیﷺ (ترجمہ رسالہ فارسی)
  6. تنویرِ مصطفیﷺ (نعتوں کا مجموعہ)
  7. عرفانِ مصطفیﷺ (مجموعۂ کلام)
  8. نوازشِ مصطفیﷺ (نعتیہ دیوان)
  9. مصطفی سے آلِ مصطفی تک(تذکرۂ مرشدانِ سلسلۂ برکاتیہ)
  10. مصطفی سے مصطفی رضا تک(تذکرہ)
  11. قرآنی نماز بہ مقابلہ مائکروفونی نماز(اردو میں رسالہ)
  12. قرآنی نماز بہ مقابلہ مائکروفونی نماز(ہندی میں رسالہ)
  13. دی گریڈ بیانڈ (علمِ غیبِ رسولﷺ پر انگریزی رسالہ)
  14. نظمِ الٰہی (انگریزی تفسیر سورۂ بقرہ قریباً ۸۰۰؍ صفحات)
  15. گستاخی معاف (ہندی انشائیے)
  16. گھر آنگن میلاد(میلاد نامہ برائے خواتین، مختصر)
  17. گھر آنگن میلاد(میلاد نامہ برائے خواتین، مفصل)
  18. ذبحِ عظیم(واقعاتِ کربلا)
  19. دی وے ٹو بی(انگریزی ترجمہ بہارِ شریعت، سولہواں حصہ)
  20. کیا آپ جانتے ہیں ؟ (اسلامی معلومات)
  21. اسلام دی ریلی جن الٹی میٹ(انگریزی)
  22. ڈیسٹی نیشن پیرا ڈائز(فضائلِ صحابہ،انگریزی)
  23. گیٹ وے ٹو ہیون(خواتین کے لیے رسالہ، انگریزی)
  24. ان ڈیفینس آف اعلا حضرت(انگریزی)
  25. فضلِ ربی(سفرنامہ اردو)
  26. فضلِ ربی (سفر نامہ ہندی)
  27. سبع سنابل شریف پر اعتراضات کے جوابات
  28. قصیدۂ بُردہ شریف (اردو، انگریزی اور ہندی میں ترجمہ و تشریح)
  29. کتاب الصلاۃ(طریقۂ نماز پر انگریزی رسالہ)
  30. اعلا حضرت کی تصنیفِ مبارکہ ’’الامن و العلیٰ‘‘ کا انگریزی ترجمہ
  31. ہندی ترجمہ نئی روشنی(اصلاحی ناول مصنفہ حضور سیدالعلماء)
  32. مصطفی سے مصطفی حیدر حسن تک(تذکرہ)
  33. بعد از خدا…(مکمل نعتیہ دیوان)
  34. کیا آپ جانتے ہیں ؟ (ہندی)
  35. چھوٹے میاں (خانقاہی پس منظر میں ایک ناول)
  36. عمر قید(گجراتی کلاسیکی ناول کا اردو ترجمہ، نیشنل بک ٹرسٹ آف انڈیا کے لیے)
  37. آگ گاڑی(گجراتی کلاسیکی ناول کا اردو ترجمہ، نیشنل بک ٹرسٹ آف انڈیا کے لیے)
  38. لُو لُو (شیلانگ کے پس منظر میں ایک سماجی ناول)
  39. طیبہ رشکِ جناں (اردو، ہندی)
  40. سب سے بڑا اللہ کا رشتہ(موضوع: الحب للہ والبغض فی اللہ)
  41. چل قلم (نعتیہ دیوان، بعد از خدا…! کا ہندی روپ)
  42. دی ایکزل ٹیڈہاؤس آف دی ہولی پروفیٹ(انگریزی ترجمۂ تصنیفِ مبارکہ ’’ الشرف المعبدلآلِ محمد)

ان تصنیفات و رسائل کے علاوہ انہوں نے ممتاز اخبارات و رسائل اور جرائد و ڈائجسٹ میں بھی اپنی فکر و نظر کے گوہر نظم و نثر دونوں میں بکھیرے ہیں۔

نمونہِ کلام

یا شفیع الوریٰ سلام علیک

یا نبی الھدیٰ سلام علیک

خاتم الانبیا سلام علیک

سید الاصفیا سلام علیک

سیدی یا حبیبی مولائی

لک روحی فدا سلام علیک

ھٰذا قول غلامک عشقیؔ

منہ یا مصطفی سلا م علیک

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

چل قلم اب حمدِ رب مقصود ہے

تیرا میرا سب کا جو معبود ہے

فخرِ دو عالم نورِ مجسم رحمت سے بھرپور

رب نے انہیں بخشے ہیں خزانے نعمت سے بھر پور

اُجالا جس کا ہے دو جہاں میں و ہ میرے آقا کی روشنی ہے

انہیں کی قدموں کی برکتوں سے یہ زندگی آج زندگی ہے

رفیع وہ ہیں کہ رفعتوں پر انہیں کے قدموں کا ہے اجارا

شفیع وہ ہیں شفاعتوں پر انہیں کی مُہرِ کرم لگی ہے

کیسا انسان وہ پیدا ہوا انسانوں میں

خون توحید کا دوڑا دیا شریانوں میں

آغاز سے اخیر تک قرآں ہے نعتِ مصطفی

محبوب کے بیان کا کیسا انوکھا ڈھنگ ہے

طیبہ کی آرزو میں مرا دل اداس ہے

زندہ ہوں بس کہ پھر وہاں جانے کی آس ہے

طیبہ کی ارضِ پاک پہ تدفین ہو مری

اللہ کے حضور یہی التماس ہے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ملا نام نظمی کو نعت میں یہ عطا رضاؔ کے قلم کی ہے

کہاں میری اتنی بساط تھی نہ حساب میں نہ کتاب میں

ہے فیضِ رضاؔ نظمی تیرے قلم پر

کیے جا یوں ہی نعت و مدحت کی بارش

یہ فیضِ کلکِ رضاؔ ہے جو شعر کہتا ہوں

وگر نہ نعت کہاں اور کہاں قلم میرا

بارگاہِ اعلا حضرت سے ملا نظمی کو فیض

اس کی نعتوں کی زمانے بھر میں دھومیں مچ گئیں

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

خدا کا بندہ ہمارا آقا

حرا میں کس کو ضیا ملی تھی

یہ کون فاران پر چڑھا تھا

امین و صادق خطاب والا

خدا کی روشن کتاب والا

کہ جس کی صورت

خدائے واحد نے اپنے بندوں کو

نعمتِ لازوال بخشی

سلامتی امن و آشتی کے اصول دے کر

کسے خدا نے عرب میں بھیجا

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سنسکرت نعت

کوٹی کوٹی پرنام نت مستک سکل پرجا جنم

ہے دین بندھو دَیا ندھی ابھی نندنم سو سواگتم

شاہِ امم شاہِ امم

جنم تتھی دوادش ربیع الاول شبھ منگلم

پرتبھا ادبھت الَو کِک پرتیما اتی سندرم

شاہِ امم شاہِ امم

ہندی نعت

قبر میں پل بھر کو وہ آئے ہر سو پھیلا نور

نظمی نے پہچان ہی لی سوامی کی چھبی مشہور

چھبی مشہور جو انکت سدا رہی تھی من درپن میں

جس کی خوشبو بسی ہوئی تھی تن من کے کن کن میں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


شراکتیں

یہ صفحہ صارف: ارم نقوی نے شروع کیا