"نحیف دہلوی" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} زمرہ: شعراء زمرہ: غیر مسلم شعراء نحیف دہلوی 17 ستمبر 1927 ء کو تحصیل باغبث کے...)
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
 
سطر 22: سطر 22:


[[ جارج فان ]] | [[جان رابرٹ ]] | [[جگدیش چند جین روشن ]] |  [[ جگن ناتھ آزاد ]] | [[ جگن ناتھ کمال کرتار پوری ]] | [[دلو رام کوثری ]] | [[ رویندر جین ]] | [[ ستیا پال آنند ]] | [[ شگن چند جین روشن ]] | [[شنکر لال ساقی ]] |  [[عرش ملسیانی ]] |  [[کشن پرشاد]] | [[ گوہر دہلوی ]] | [[ مہندر سنگھ بیدی]] |  [[نحیف دہلوی ]] |  [[ہری چند اختر ]] | [[ ہیریسن قربان ]]
[[ جارج فان ]] | [[جان رابرٹ ]] | [[جگدیش چند جین روشن ]] |  [[ جگن ناتھ آزاد ]] | [[ جگن ناتھ کمال کرتار پوری ]] | [[دلو رام کوثری ]] | [[ رویندر جین ]] | [[ ستیا پال آنند ]] | [[ شگن چند جین روشن ]] | [[شنکر لال ساقی ]] |  [[عرش ملسیانی ]] |  [[کشن پرشاد]] | [[ گوہر دہلوی ]] | [[ مہندر سنگھ بیدی]] |  [[نحیف دہلوی ]] |  [[ہری چند اختر ]] | [[ ہیریسن قربان ]]
{ٹکر 2 }}
{{ باکس شخصیات }}
{{ٹکر 1 }}
{{باکس 1 }}

حالیہ نسخہ بمطابق 20:49، 2 ستمبر 2018ء


نحیف دہلوی 17 ستمبر 1927 ء کو تحصیل باغبث کے موضع جگھولی میں پیدا ہوئے۔ان کے والد پادری تھے،نحیفؔ نے یو نائٹیڈ کرسچین کالج دہلی میں تعلیم پائی۔اس کے بعد فوج میں بھرتی ہو گئے،ان کا گھریلو نام جمشید اللہ بخش تھا،یہی نام ان کے اسکولی سرٹیفکیٹ میں درج تھا ۔1947ء میں اسی وجہ سے فوج کی نوکری چھوڑنی پڑی،اوراس کے بعد اپنانام جولیئس رکھ لیا۔

شاعری[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

جو لیئس نحیف دہلوی بیسویں صدی کے شعرا میں جانا پہچانا نام ہے۔زمانہ طالب علمی سے ہی شعروادب کا شوق تھا۔جب استاد شاعر موج زیبائی سے تلمذ اختیار کیاتو نحیفؔ تخلص اختیار کیا ۔ان کا بے حد معیاری کلام ملک کے اخبارات وجرائد میں مسلسل شائع ہوتا رہا ۔ گزشتہ ساتویں اور آٹھویں دہائی میں ان کے کلام کی خاصی شہرت تھی۔مشاعروں اور نشستوں میں کلام ترنم سے سناتے تھے اور پسند کیے جاتے تھے 1984ء میں ان کا مجموعہ کلام’ آواز دل ‘ مکتبہ شانِ ہند سے شائع ہوا تھا۔اس کا پیش لفظ علامہ بشیشور پرشاد منورؔ لکھنوی نے تحریر کیاتھا۔

منورؔ لکھنوی نے ’آوازِ دل‘ کے پیش لفظ میں لکھا ہے کہ جو لئیس کے اشعار میں داغؔ کا رنگ جھلکتا ہے۔ عرشؔ صہبائی کاخیال ہے کہ نحیفؔ کے کلام میں اس دور کے جدید شاعروں کی طرح اُلجھاؤ اور ابہام نہیں ہے،بلکہ بڑے صاف اورواضح انداز میں شعر کہتے ہیں۔ نحیفؔ کی شاعری سلاستِ بیان اورصلابت زبان،سادگی اور بے تکلفی کا بہترین نمونہ ہے۔

حمدیہ و نعتیہ شاعری[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

مآخذ[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

جین اورکرسچین نعت گو شعرا ۔ فاروق ارگلی

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

جارج فان | جان رابرٹ | جگدیش چند جین روشن | جگن ناتھ آزاد | جگن ناتھ کمال کرتار پوری | دلو رام کوثری | رویندر جین | ستیا پال آنند | شگن چند جین روشن | شنکر لال ساقی | عرش ملسیانی | کشن پرشاد | گوہر دہلوی | مہندر سنگھ بیدی | نحیف دہلوی | ہری چند اختر | ہیریسن قربان

{ٹکر 2 }}

نعت کائنات پر نئی شخصیات

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے صفحات