میں مدینے سے جب آیا واپس ۔ حنیف نازش

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
The printable version is no longer supported and may have rendering errors. Please update your browser bookmarks and please use the default browser print function instead.

Hanif Nazish.jpg


شاعر: حنیف نازش

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

میں مدینے سے جب آیا واپس

بس مرا سایہ ہی لوٹا واپس


اپنے آقا پہ جاں لُٹائے بغیر

کیسے آسکتا ہے بندہ واپس


ان کی مسجد میں مراقب جو ہوا

آگیا ان کا زمانہ واپس


بس یہ بازارِ مدینہ کی ہے ریت

کھوٹا کرتے نہیں سکِہ واپس


دوسری بار کرم کرتے ہوئے

مانگتے کب ہیں وہ پہلا واپس


اپنے قدموں میں پڑا رہنے دیں

مجھکو لوٹائیں نہ آقا واپس


اک جھلک نازش ناکارہ کو

خالی جائیگا نہ منگتا واپس

مزید دیکھیے

زیادہ پڑھے جانے والے کلام