میں مدینے سے جب آیا واپس ۔ حنیف نازش

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 08:23، 23 دسمبر 2017ء از تیمورصدیقی (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: حنیف نازش ==== {{نعت}} ==== میں مدینے سے جب آیا واپس بس مرا سایہ ہی لوٹا واپس اپنے...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search


شاعر: حنیف نازش

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

میں مدینے سے جب آیا واپس

بس مرا سایہ ہی لوٹا واپس


اپنے آقا پہ جاں لُٹائے بغیر

کیسے آسکتا ہے بندہ واپس


ان کی مسجد میں مراقب جو ہوا

آگیا ان کا زمانہ واپس


بس یہ بازارِ مدینہ کی ہے ریت

کھوٹا کرتے نہیں سکِہ واپس


دوسری بار کرم کرتے ہوئے

مانگتے کب ہیں وہ پہلا واپس


اپنے قدموں میں پڑا رہنے دیں

مجھکو لوٹائیں نہ آقا واپس


اک جھلک نازش ناکارہ کو

خالی جائیگا نہ منگتا واپس

مزید دیکھیے

زیادہ پڑھے جانے والے کلام