"میں مدینے سے جب آیا واپس ۔ حنیف نازش" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: حنیف نازش ==== {{نعت}} ==== میں مدینے سے جب آیا واپس بس مرا سایہ ہی لوٹا واپس اپنے...)
 
کوئی خلاصۂ ترمیم نہیں
سطر 1: سطر 1:
[[ملف:Hanif Nazish.jpg|link=حنیف نازش]]
{{بسم اللہ}}
{{بسم اللہ}}



نسخہ بمطابق 17:59، 2 جنوری 2018ء

Hanif Nazish.jpg


شاعر: حنیف نازش

نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

میں مدینے سے جب آیا واپس

بس مرا سایہ ہی لوٹا واپس


اپنے آقا پہ جاں لُٹائے بغیر

کیسے آسکتا ہے بندہ واپس


ان کی مسجد میں مراقب جو ہوا

آگیا ان کا زمانہ واپس


بس یہ بازارِ مدینہ کی ہے ریت

کھوٹا کرتے نہیں سکِہ واپس


دوسری بار کرم کرتے ہوئے

مانگتے کب ہیں وہ پہلا واپس


اپنے قدموں میں پڑا رہنے دیں

مجھکو لوٹائیں نہ آقا واپس


اک جھلک نازش ناکارہ کو

خالی جائیگا نہ منگتا واپس

مزید دیکھیے

زیادہ پڑھے جانے والے کلام