"میں مدینے سے جب آیا واپس ۔ حنیف نازش" کے اعادوں کے درمیان فرق

"نعت کائنات" سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ}} شاعر: حنیف نازش ==== {{نعت}} ==== میں مدینے سے جب آیا واپس بس مرا سایہ ہی لوٹا واپس اپنے...)
(ایک متوسط نظرثانیایک ہی صارف کی جانب سے نہیں دکھائی گئی)
لکیر 1: لکیر 1:
[[ملف:Hanif Nazish.jpg|300px|link=حنیف نازش]]
 
 
 
{{بسم اللہ}}
 
{{بسم اللہ}}
  

تـجدید بـمطابق 08:23, 23 دسمبر 2017

شاعر: حنیف نازش

نعتِ رسولِ آخر الزماں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

میں مدینے سے جب آیا واپس

بس مرا سایہ ہی لوٹا واپس


اپنے آقا پہ جاں لُٹائے بغیر

کیسے آسکتا ہے بندہ واپس


ان کی مسجد میں مراقب جو ہوا

آگیا ان کا زمانہ واپس


بس یہ بازارِ مدینہ کی ہے ریت

کھوٹا کرتے نہیں سکِہ واپس


دوسری بار کرم کرتے ہوئے

مانگتے کب ہیں وہ پہلا واپس


اپنے قدموں میں پڑا رہنے دیں

مجھکو لوٹائیں نہ آقا واپس


اک جھلک نازش ناکارہ کو

خالی جائیگا نہ منگتا واپس

مزید دیکھیے

زیادہ پڑھے جانے والے کلام