"مینار تھا نگاہ میں روضہ نظر میں تھا" کے نسخوں کے درمیان فرق

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} 300px|alt="Hafeez Oaj|link=حفیظ اوج شاعر : مرزا حفیظ اوج === {{نعت }} === می...)
(کوئی فرق نہیں)

نسخہ بمطابق 17:50، 11 فروری 2020ء


"Hafeez Oaj

شاعر : مرزا حفیظ اوج


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

مینار تھا نگاہ میں روضہ نظر میں تھا

دل تو ہر ایک پل ہی نبی کے نگر میں تھا


اشکوں کی ایک مالا تھی وردِ زباں درود

ساماں یہی تھا بس مرا اور میں سفر میں تھا


جچتا بھلا کہاں کوئی میری نگاہ میں

نعلِ کفِ حضور جو میری نظر میں تھا


گم گشتہ سوئی نورِ تبسّم سے مل گئی

جب آفتابِ مرسلاں موجود گھر میں تھا


انگلی اٹھانا آپ کا دو لخت کر گیا

یعنی قمر کا توڑنا دستِ ہنر میں تھا


تیرہ شبی تھی اوجؔ مرے گردو پیش میں

میں نے کہا ”حضور!“ یکایک سَحر میں تھا


مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات