"مینار تھا نگاہ میں روضہ نظر میں تھا" کے اعادوں کے درمیان فرق

"نعت کائنات" سے
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش
(نیا صفحہ: {{بسم اللہ }} link=حفیظ اوج شاعر : مرزا حفیظ اوج === {{نعت }} === می...)
(No difference)

تـجدید بـمطابق 17:50, 11 فروری 2020

"Hafeez Oaj

شاعر : مرزا حفیظ اوج


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

مینار تھا نگاہ میں روضہ نظر میں تھا

دل تو ہر ایک پل ہی نبی کے نگر میں تھا


اشکوں کی ایک مالا تھی وردِ زباں درود

ساماں یہی تھا بس مرا اور میں سفر میں تھا


جچتا بھلا کہاں کوئی میری نگاہ میں

نعلِ کفِ حضور جو میری نظر میں تھا


گم گشتہ سوئی نورِ تبسّم سے مل گئی

جب آفتابِ مرسلاں موجود گھر میں تھا


انگلی اٹھانا آپ کا دو لخت کر گیا

یعنی قمر کا توڑنا دستِ ہنر میں تھا


تیرہ شبی تھی اوجؔ مرے گردو پیش میں

میں نے کہا ”حضور!“ یکایک سَحر میں تھا


مزید دیکھیے

نسیم سحر کے مضامین پر مشتمل مطالعات نعت اور مقصود علی شاہ کا دوسرا مجموعہ قبلہءِ مقال شائع ہوگیا ہے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

نئے اضافہ شدہ کلام
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات