میرے بیٹے کر یقیں سب سے بڑا اللہ ہے ۔بیکلؔ اتساہی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search

Naat Kainaat Baikal Utasahi.jpg

شاعر : بیکل اتساہی

مطبوعہ : دبستان نعت ۔ شمارہ نمبر 2

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

حمد باری تعالیٰ

میرے بیٹے کر یقیں سب سے بڑا اللہ ہے

وہ ہر اک نیکی بدی سے ہر طرح آگاہ ہے


وہ زمانے میں غرور و تمکنت کو توڑ دے

ایک پل میں چاہے تو ٹوٹے دلوں کو جوڑ دے


جو اکڑ کر چلتے ہیں ان کو جھکا دیتا ہے وہ

ناز جن کو دھن پہ ہے وہ دھن مٹا دیتا ہے وہ


قادرِ مطلق ہے وہ ، سب پر اسی کا راج ہے

بادشاہوں کا اسی کے ہاتھ تخت و تاج ہے


وہ ہمالہ کو کرے گہرا سمندر آن میں

پھول کی وادی اگا دے گرم ریگستان میں


ہے وہی سب کچھ وہی خالق وہی مناّن ہے

دوزخی کو جنتی کر دے بڑا رحمان ہے


جو چھٹے پھرتے ہیں ان کو قید میں دیتا ہے ڈال

جو اسیری میں پڑے ہیں ان کو لیتا ہے نکال


اس کے ہاتھوں میں ہر اک انسان کی تقدیر ہے

وہ ہے منصف یہ جہاں فریاد کی زنجیر ہے


وہ زمیں کے ذرے ذرے کو کرتا ہے پل میں مہر و ماہ

راج کرواتا ہے منگتے کو بنا کر بادشاہ


عظمت و اعزاز سب کچھ اس سے ہی منسوب ہے

بعد اس کے سب کا مالک اس کا ہی محبوب ہے


بعد رب العالمیں ہے رحمت للعالمیں

جس کی رحمت سے ہے یہ فرشِ زمیں عرشِ بریں


جب کرم فرماتے ہیں جس پر رسولِ کائنات ﷺ

تب بفضلِ ربی بن جاتی ہے اس کی بگڑی بات


مانگ لے حسنین کا صدقہ رسول اللہ ﷺ سے

تجھ کو سب مل جائیگا بیکل ؔاسی درگاہ سے

بیکلؔ اتساہی(یوپی)


نئے صفحات