میری پہچان ہے سیرت ان کی ۔ احمد ندیم قاسمی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: احمد ندیم قاسمی


نعتِ رسولِ آخر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

میری پہچان ہے سیرت ان کی

میرا ایمان ! محبت ان کی


آج ہم فلسفہ کہتے ہیں جسے

وہ مساوات تھی عادت ان کی


فتحِ مکہ ، مرے دعوے کی دلیل

عدل کی جان ، عدالت ان کی


حرفِ اَتًمَمْتُ عَلَیْکُم ہے گواہ

حسنِ تکمیل ہے بعثت ان کی


ارتقا اس سے اجازت مانگے

اُن کی ہو جائے جو امت اُن کی


میں کہ راضی بہ رضائے رب ہوں

کوئی حسرت ہے تو حسرت ان کی


وقت اور فاصلہ برحق لیکن

میرا فن کرتا ہے بیعت ان کی


مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

احمد ندیم قاسمی | احمد ندیم قاسمی کی حمدیہ و نعتیہ شاعری