منظر پھلوری

"نعت کائنات" سے
This is the approved revision of this page, as well as being the most recent.
:چھلانگ بطرف رہنمائی, تلاش

Manzar Phalori.jpg


10 جنوری 1973ء کو ٹوبہ ٹیک سنگھ پنجاب میں پیدا ہوئے۔

منظر پھلوری کا اصل نام " عبدالمجید افضل" اور آپ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی قصبے "پھلور سے تعلق رکھتے ہیں اور اسی نسبت سے اپنے "منظر پھلوری" کے نام سے جانے جاتے ہیں ۔ منظر پھلوری اپنی غیر منقوط نعتیہ شاعری کی وجہ سے جانے جاتے ہیں ۔

حالات زندگی

انھوں نے پرائمری اور مڈل تک کی تعلیم گورنمنٹ مڈل سکول پھلور سے حاصل کی جبکہ ایم اے پنجابی اور اردو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے کیا جس کے بعد وہ بسلسلہ روزگار ملتان چلے گئے۔جہاں انھوں نے اپنی پہلی مکمل غزل 'میرا درد دل ہے عنایت تیری تھی' ریڈیو پاکستان پر ہونے وال ایک مشاعرہ پڑھی جبکہ ساغر صدیقی رائٹرز کونسل ملتان کے ساتھ بطور ممبر منسلک ہوئے اور بعد ازاں تنظیم میں چیف آرگنائزر کی حیثیت سے کام کرتے رہے۔ اور اب محکمہ تعلیم میں بطور ڈسٹرکٹ ٹیچر ایجوکیٹر (ڈی ٹی ای) خدمات سر انجام دے رہے ہیں

شاعری کا سفر

اردو کے بہت سے شعرا کی طرح منظر پھلوری نے بھی دوران تعلیم ہی شاعری کا آغاز کیا اور ایک مقابلے کے لئے ایک نظم لکھی ۔ پھر باقاعدہ شاعری کا شروعات اپنے والدکے دوست ساجد میروی کی شاگردی کے بات ہوئی ۔ منظر پھلوری نے غیر منقوط شاعری کے اہم شاعر سید مختار علی گیلانی سے بھی رہنمائی لی اور اپنی کامیابی میں ان کی رہنمائی کو بہت اہم گردانتے ہیں ۔ [1]

مجموعہ ہائے کلام

دل کے آنگن میں ۔ غزلیہ مجموعہ

ہم اور لوگ ہیں ۔ غزلیہ مجموعہ

قربان شہ والا ۔ نعتیہ مجموعہ

ماہ حرا ۔ غیر منقوط نعتیہ مجموعہ

والی لولاک ۔ غیر منقوط نعتیہ مجموعہ

ارحم عالم ۔ گیر منقوط نعتیہ مجموعہ ۔ اس کتاب کو 2014 میں صدارتی ایوارڈ ملا ۔

نمونہ کلام

حدِ ادراک سے ماورائے گماں

وہ وریٰ الوریٰ کوئی اُس سا کہاں

وہ عطائے الہ ، سائر لا مکاں

ہادی ، کل وہی مرسلِ مرسلاں

چند مکمل کلام

منظر پھلواری کی شاعری پر مضامین

غیر منقوط نعت کی روایت اور منظر پھلوری از ڈاکٹر اظہار احمد

مزید دیکھیے
اپنے تازہ کلام اس نمبر پر وٹس ایپ کریں 00923214435273

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

نعت کائنات پر نئی شخصیات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات

حواشی و حوالہ جات

  1. http://chiniot.sujag.org/feature/51263
  2. ڈاکڑ شہزاد احمد، انوار عقیدت، انٹرنینشل حمد و نعت فاونڈیشن کراچی ۔ جون 2000
  3. ڈاکڑ شہزاد احمد، انوار عقیدت، انٹرنینشل حمد و نعت فاونڈیشن کراچی ۔ جون 2000