منظر پھلوری

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 07:45، 6 مارچ 2020ء از ADMIN 2 (تبادلۂ خیال | شراکتیں) (←‏دیگر معلومات)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search
The printable version is no longer supported and may have rendering errors. Please update your browser bookmarks and please use the default browser print function instead.

Manzar Phalori.jpg


10 جنوری 1973ء کو ٹوبہ ٹیک سنگھ پنجاب میں پیدا ہوئے۔

منظر پھلوری کا اصل نام " عبدالمجید افضل" اور آپ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی قصبے "پھلور سے تعلق رکھتے ہیں اور اسی نسبت سے اپنے "منظر پھلوری" کے نام سے جانے جاتے ہیں ۔ منظر پھلوری اپنی غیر منقوط نعتیہ شاعری کی وجہ سے جانے جاتے ہیں ۔

حالات زندگی

انھوں نے پرائمری اور مڈل تک کی تعلیم گورنمنٹ مڈل سکول پھلور سے حاصل کی جبکہ ایم اے پنجابی اور اردو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے کیا جس کے بعد وہ بسلسلہ روزگار ملتان چلے گئے۔جہاں انھوں نے اپنی پہلی مکمل غزل 'میرا درد دل ہے عنایت تیری تھی' ریڈیو پاکستان پر ہونے وال ایک مشاعرہ پڑھی جبکہ ساغر صدیقی رائٹرز کونسل ملتان کے ساتھ بطور ممبر منسلک ہوئے اور بعد ازاں تنظیم میں چیف آرگنائزر کی حیثیت سے کام کرتے رہے۔ اور اب محکمہ تعلیم میں بطور ڈسٹرکٹ ٹیچر ایجوکیٹر (ڈی ٹی ای) خدمات سر انجام دے رہے ہیں

شاعری کا سفر

اردو کے بہت سے شعرا کی طرح منظر پھلوری نے بھی دوران تعلیم ہی شاعری کا آغاز کیا اور ایک مقابلے کے لئے ایک نظم لکھی ۔ پھر باقاعدہ شاعری کا شروعات اپنے والدکے دوست ساجد مہروی کی شاگردی کے بات ہوئی ۔ منظر پھلوری نے غیر منقوط شاعری کے اہم شاعر سید مختار علی گیلانی سے بھی رہنمائی لی اور اپنی کامیابی میں ان کی رہنمائی کو بہت اہم گردانتے ہیں ۔ <REF> http://chiniot.sujag.org/feature/51263 </REF>

نعتیہ مجموعے

اس کے علاوہ غزل کے دو مجموعے ، "دل کے آنگن میں" اور "ہم اور لوگ ہیں" کے نام سے منصہ شہود پر ظاہر ہو چکے ہیں

نمونہ کلام

حدِ ادراک سے ماورائے گماں

وہ وریٰ الوریٰ کوئی اُس سا کہاں

وہ عطائے الہ ، سائر لا مکاں

ہادی ، کل وہی مرسلِ مرسلاں

چند مکمل کلام

منظر پھلواری کی شاعری پر مضامین

غیر منقوط نعت کی روایت اور منظر پھلوری از ڈاکٹر اظہار احمد

دیگر معلومات

دیگر نعت خوانوں کی جو نعتیں پسند ہیں  : ایسا کوئی محبوب نہ ہوگا نہ کہیں ہے

پسندیدہ شعراء: نصیر الدین نصیر ، ساجد مہروی ، مختار گیلانی

پسندیدہ سینئر نعت گو شعراء: مظفر وارثی۔ طاہر صدیقی

پسندیدہ نوجوان نعت گو شاعر: طاہر محمود طاہر

پسندیدہ بزرگ نعت خواں: صائم چشتی


نعت گوئی کے بارے نظریہ: یہ ایک عبادت ہے اور خلوص دل سے اللہ کے پاک محبوب کا نام لیا جاتا ہے اور یہی روز حشر نجات کا باعث ہوگا

نعت خوانی کے بارے نظریہ: اگر لالچ کے بغیر ہو تو عبادت ہے

مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نعت کائنات پر نئی شخصیات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نئے صفحات

حواشی و حوالہ جات