مناجات ۔ احمد ندیم قاسمی

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search


شاعر: احمد ندیم قاسمی

مناجات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

اے خدا!

میری دعا ہے

کہ میں جب تجھ کوپکاروں

تومری رات کے ماتھے پہ

ترے نام کاسورج

دہکے

اے خدا!

میری دعاہے

کہ گجر دم کی پراسرار فضاؤں میں مہکے!

ترا نطق

کسی شاخِ برہنہ پہ اترتی ہوئی چڑیا کی طرح

میرے دل میں

کسی بے نام سے احساسِ مسرت سے

مسلسل

چہکے!

اے خدا!

میری دعاہے

کہ کسی صبح جب آنکھیں کھولوں

میری سانسوں میں

ترے قرب کا گلشن

اے خدا!

میری دعاہے

کہ توافلاک سے اک بار اتر کر

مرے صحراؤں پر

اوس میں بھیگے ہوئے سبزۂ نور سۃ کی مانند

مری حدِّ نظر تک

مہکے!

مزید دیکھیے[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

احمد ندیم قاسمی | احمد ندیم قاسمی کی حمدیہ و نعتیہ شاعری

حواشی و حوالہ جات[ترمیم | ماخذ میں ترمیم کریں]

یہ کلام نعت رنگ ۔شمارہ نمبر 25 میں شائع ہوا