مقصود کائنات، ادیب رائے پوری

نعت کائنات سے
Jump to navigationJump to search
The printable version is no longer supported and may have rendering errors. Please update your browser bookmarks and please use the default browser print function instead.


’مقصودِ کائنات‘‘ بظاہر سیّد حسین علی ادیب رائے پوری کا مجموعہ نعت ہے مگر اندرونی سرورق پر حضرت ادیب رائے پوری کے مکمل نعتیہ کلام پر مشتمل کی سرخی موجود ہے۔ اس کی ترتیب و تدوین کا شرف ڈاکٹر شہزاد احمد کو حاصل ہے۔ اور اسی مجموعہ نعت کو کلیات کا درجہ حاصل ہے ۔ اکتوبر 1998ء میں مدحت پبلشرز کراچی، اے 837بلاک ایچ، شمالی ناظم آباد کراچی نے اس کی طباعت کا اہتمام کیا تھا۔ 400 صفحات پر محیط اس کتاب کا ہدیہ درج نہیں۔ ؂

ڈاکٹر شہزاد احمد لکھتے ہیں

"مقصودِ کائنات‘‘ میں ’’اُس قدم کے نشاں‘‘ تصویر کمالِ محبت اور بعد میں کہا جانے والا تمام کلامِ نعتیہ شامل ہے۔ ادیب رائے پوری نے زمانی یعنی کتابی اعتبار سے مقصودِ کائنات کی ترتیب کی اجازت نہیں دی لہٰذا تمام کلام کو مختلف عنوانات کے تحت یکجا کر دیا گیا ہے۔ارمغانِ ادیب کے نام سے راقم نے مارچ 2002ء میں ادیب رائے پوری کی مشہور و معروف نعتوں کا انتخاب ارمغانِ ادیبؔ بھی شائع کیا تھا جس میں 2002ء تک کا سب کلام شامل ہے۔ اسے قطب مدینہ پبلشرز کراچی نے شائع کیا تھا۔

اس کلیات پر لکھنے والوں میں ادیب رائے پوری، ڈاکٹر شہزاد احمد ، تابش دہلوی، حنیف اسعدی، ڈاکٹر ریاض مجید، ڈاکٹر کلیم صدیقی، حضرت صبغۃ اللہ المجددی، محمد عبدالرحمن صدیقی، عمران این حسین ، زینل اے خان، حکیم محمد سعید، ڈاکٹر فرمان فتح پوری، ڈاکٹر اسلم فرخی، ڈاکٹر محمد اسحاق قریشی، ڈاکٹر آفتاب احمد نقوی، ڈاکٹر انعام الحق کوثر، ڈاکٹر میمن عبدالمجید سندھی، سحر انصاری، ڈاکٹر خورشید خاور امروہوی، نسیم احمد، ایس ایم رفیق، ہلال جعفری، مولانا محمد ابراہیم خوشتر صدیقی اور طارق سلطان پوری کے اسمائے گرامی شامل ہیں۔

مزید دیکھیے

کلیات ظہوری | کلیات نعت، محسن کاکوروی | کلیاتِ شائقؔ | تمام و نہ تمام، عاصی کرنالی | کلیات راقب قصوری | مقصود کائنات، ادیب رائے پوری | کلیات ظہور | کلیات بے چین | کلیات اعظم | کلیات حفیظ | کلیات قادری | کلیات عنبر شاہ وارثی | حمدِ رب علا نعت خیر الوری، راسخ عرفانی | طاہرین، سید وحید الحسن ہاشمی | سرمایہ ءِ رووف امروہوی | کلیات ِ منور | کلیات اظہر | کلیات نیازی | کلیات ِ اعجاز رحمانی | زبور حرم، اقبال عظیم | خلد نظر، عابد سعید عابد | نور سے نور تک، شاعر علی شاعر | کلیات صائم چشتی | کلیات بیدم وارثی | کلیات مظہر | کلیات ریاض سہروردی | کلیات شاہ انصار الہ آبادی | کلیات راہی | کلیات شہزاد مجددی | کلیات عزیز احسن | کلیات صبیح رحمانی | کلیات ریاض مجید | کلیات نعت ۔ دباغ | حرا کی خوشبو، انجم نیازی | کلیاتِ قمر انجم |کلیات طاہر


اس سال کی کچھ اہم کتابیں

اس سیکشن میں اپنے کتابیں متعارف کروانے کے لیے "نعت کائنات" کو دو کاپیاں بھیجیں

نئے صفحات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png