مقصود علی شاہ

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 09:15، 31 اگست 2019ء از 125.209.123.37 (تبادلۂ خیال) (کلام کی لسٹ کا ٹیب بنایا ہے)
Jump to navigationJump to search


Maqsood Ali Shah.jpg

مقصود علی شاہ
مطاف حرف
مطاف حرف پڑھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png

سید مقصود علی شاہ ۔۔۔۔۔ 23 مارچ ، 1967 میں پاکستان کے صوبہ پنجاب کےضلع میانوالی میں گیلانی سادات کے ہاں پیدا ہوئے۔۔۔۔ بزرگ سولہویں صدی میں بغداد شریف سے ہجرت کر کے یہاں آباد ہوئے جب اس علاقے میں گکھڑوں کی حکومت تھی اور یہ علاقہ دریا کے کنارے آباد ہونے کے باعث “کھچی “ کہلاتا تھا ۔۔۔۔ بزرگوں کی آمد سے اس علاقے کے لوگ دائرۂ اسلام میں داخل ہوئے اور پھر انہیں بزرگوں کے نام پر اس علاقے کا نام میانوالی پڑا۔۔۔ بغداد سے تشریف لانے والے ان ساداتِ گیلانیہ کو علاقے میں آج بھی “ میاں” کہا جاتا ہے۔۔۔۔ شجرہ نسب 34 واسطوں سے حضور سیدنا غوثِ اعظم شیخ عبدالقادر جیلانی اور 46 واسطوں سے مولائے کائنات حضرت علی شیرِ خدا سے جا ملتا ہے

تعلیم و تربیت

ابتدائی تعلیم اپنے شہر میانوالی سے حاصل کی اور پھر 1981 میں عالمِ اسلام کی ممتاز دینی و فکری درسگاہ دارلعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف میں داخلہ لیا اور اسی دوران ضیاالامت جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازھری سے بیعت کا شرف بھی حاصل کیا.

1991 میں انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد سے شریعہ اینڈ لاء کی ڈگری کی۔۔۔۔ ایم اے (عربی) اور ایم او ایل ( عربی، اردو) کی تکمیل کی.

نعت گوئی

شعر سے محبت تو شروع سے رہی مگر نعت گوئی کا باضابطہ آغاز 2018 میں کیا جس کا سب سے بڑا ذریعہ فیس بُک وال بنی 2019 پہلا نعتیہ مجموعہ مطافِ حرف شائع ہوا اور الحمد للہ پزیرائی پائی.

سرکار کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نظرِ عنایت سے یہ سفر جاری ہے.


مجموعہ ءِ نعت

مطاف حرف ، 2019 ، (اولین نعتیہ مجموعہ )


پیشہ وارانہ زندگی

1991 میں پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز عملی صحافت سے کیا ۔۔۔۔۔ ملک کے صفِ اول کے اخبارات میں بطور نیوز ایڈیٹر کام کیا۔۔۔۔۔ 2005 میں انگلینڈ کے شہر نوٹنگھم میں ایک ریڈیو کو بطور مینیجر جوائن کیا اور اب برمنگھم میں برمنگھم میں تکبیر ٹی وی چینل سے منسلک ہیں اور نعت کے حوالے سے ایک پروگرام کے پروڈیوسر اور ہوسٹ ہیں.


نمونہ ء کلام

مزید دیکھیے

اپنے ادارے کی نعتیہ سرگرمیاں، کتابوں کا تعارف اور دیگر خبریں بھیجنے کے لیے رابطہ کیجئے۔Email.png Phone.pngWhatsapp.jpg Facebook message.png

Youtube channel click.png
نئے صفحات
"نعت کائنات " پر اپنے تعارفی صفحے ، شاعری، کتابیں اور رسالے آن لائن کروانے کے لیے رابطہ کریں ۔ سہیل شہزاد : 03327866659
نعت کائنات پر نئی شخصیات