مقصود علی شاہ
|
|
سید مقصود علی شاہ ۔۔۔۔۔ 23 مارچ ، 1967 میں پاکستان کے صوبہ پنجاب کےضلع میانوالی میں گیلانی سادات کے ہاں پیدا ہوئے۔۔۔۔ بزرگ سولہویں صدی میں بغداد شریف سے ہجرت کر کے یہاں آباد ہوئے جب اس علاقے میں گکھڑوں کی حکومت تھی اور یہ علاقہ دریا کے کنارے آباد ہونے کے باعث “کھچی “ کہلاتا تھا ۔۔۔۔ بزرگوں کی آمد سے اس علاقے کے لوگ دائرۂ اسلام میں داخل ہوئے اور پھر انہیں بزرگوں کے نام پر اس علاقے کا نام میانوالی پڑا۔۔۔ بغداد سے تشریف لانے والے ان ساداتِ گیلانیہ کو علاقے میں آج بھی “ میاں” کہا جاتا ہے۔۔۔۔ شجرہ نسب 34 واسطوں سے حضور سیدنا غوثِ اعظم شیخ عبدالقادر جیلانی اور 46 واسطوں سے مولائے کائنات حضرت علی شیرِ خدا سے جا ملتا ہے تعلیم و تربیتابتدائی تعلیم اپنے شہر میانوالی سے حاصل کی اور پھر 1981 میں عالمِ اسلام کی ممتاز دینی و فکری درسگاہ دارلعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف میں داخلہ لیا اور اسی دوران ضیاالامت جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازھری سے بیعت کا شرف بھی حاصل کیا. 1991 میں انٹرنیشنل یونیورسٹی اسلام آباد سے شریعہ اینڈ لاء کی ڈگری کی۔۔۔۔ ایم اے (عربی) اور ایم او ایل ( عربی، اردو) کی تکمیل کی. نعت گوئیشعر سے محبت تو شروع سے رہی مگر نعت گوئی کا باضابطہ آغاز 2018 میں کیا جس کا سب سے بڑا ذریعہ فیس بُک وال بنی 2019 پہلا نعتیہ مجموعہ مطافِ حرف شائع ہوا اور الحمد للہ پزیرائی پائی. سرکار کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نظرِ عنایت سے یہ سفر جاری ہے.
مجموعہ ءِ نعتمطاف حرف ، 2019 ، (اولین نعتیہ مجموعہ )
پیشہ وارانہ زندگی1991 میں پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز عملی صحافت سے کیا ۔۔۔۔۔ ملک کے صفِ اول کے اخبارات میں بطور نیوز ایڈیٹر کام کیا۔۔۔۔۔ 2005 میں انگلینڈ کے شہر نوٹنگھم میں ایک ریڈیو کو بطور مینیجر جوائن کیا اور اب برمنگھم میں برمنگھم میں تکبیر ٹی وی چینل سے منسلک ہیں اور نعت کے حوالے سے ایک پروگرام کے پروڈیوسر اور ہوسٹ ہیں.
نمونہ ء کلامبابِ کرم کے سامنے اِظہار دم بخودﷺ بابِ کرم کے سامنے اِظہار دم بخود پورا وجودِ ُنطق ہے سرکار دم بخود
پھر کیوں نہ ہُوں میں صورتِ دیوار دم بخود
خواہش بہ دید دیدۂ بیدار دم بخود
دل کی ہے کب سے حسرتِ دیدار دم بخود
کاسہ بہ بکف ہیں سارے طلبگار دم بخود
تیری رضا طلب ہیں گنہ گار دم بخود
تھے دشتِ دل کے سارے ہی اشجار دم بخود حسنِ بے مثل کا اِک نقشِ اُتم ہیں، واللہﷺ حسنِ بے مثل کا اِک نقشِ اُتم ہیں، واللہ آپ کے نقشِ قدم، رشکِ اِرَم ہیں، واللہ
آپ تو شانِ عطا، جانِ کرم ہیں، واللہ
آپ ہی صاحبِ توفیق و نِعَم ہیں، واللہ
خَلق کے حیطۂ اظہار تو کم ہیں، واللہ
آپ کے ہوتے ہوئے کون سے غم ہیں، واللہ
دل بھی تعجیل میں ہے، آنکھیں بھی نم ہیں، واللہ
آپ کی رحمتِ بے پایاں کے یَم ہیں، واللہ
آپ کی زُلفِ طرحدار کے خَم ہیں، واللہ
سَر کشیدہ بھی ترے سامنے خَم ہیں، واللہ
جن کو غفران کا مژدہ ہے وہ ہم ہیں، واللہ کیسے لکھ پائیں تری مدحتِ نعلین ابھیﷺ کیسے لکھ پائیں تری مدحتِ نعلین ابھی دیدۂ حیرت و حسرت کے ہیں مابین ابھی
جیسے ُجڑ جائیں گے شرقین سے غربین ابھی
خَلق تو سمجھی نہیں معنیٔ قوسین ابھی
شاید آئے ہیں کہیں سے ترے حسنین ابھی
آپ کے اسم سے قائم ہیں یہ کونین ابھی
ایک منظر پہ رُکی ہیں مری عینین ابھی
دل بہت خواہشِ باطن سے ہے بے چین ابھی
چمنِ دل میں یہ کھِلتے ہوئے شفتین ابھی زمینِ ُحسن پہ مینارۂ جمال ہے ُتوﷺ
مثال کیسے ہو تیری کہ بے مثال ہے ُتو
ورائے فہم ہے ُتو اور پسِ خیال ہے ُتو
جہانِ ماضی ہے ُتو اور جہانِ حال ہے ُتو
مطافِ حرف ہے ُتو، قبلۂ مقال ہے ُتو
نگارِ عصر کی تسبیحِ ماہ و سال ہے ُتو
مری طلب، مرا کاسہ، مرا سوال ہے ُتو
یہ حرف و صوت، یہ اسلوب، یہ خیال ہے ُتو
کرم ہے شہ کا تہہِ دستِ با کمال ہے ُتو یہ میمِ نور سے دالِ کمال باندھنا ہےﷺ یہ میمِ نور سے دالِ کمال باندھنا ہے جہانِ شعر میں کیا بے مثال باندھنا ہے
کہ مَیں نے نعتِ نبی کا خیال باندھنا ہے
مَیں سوچتا رہا کیسا سوال باندھنا ہے
حروف نے تو ابھی عرضِ حال باندھنا ہے
کرم ہوا کہ سفر اب کے سال باندھنا ہے
حجابِ قال سے اب کشفِ حال باندھنا ہے
کہ مَیں نے نور سے نعتوں کا جال باندھنا ہے لب بستہ قضا آئی تھی، دَم بستہ کھڑی ہےﷺ لب بستہ قضا آئی تھی، دَم بستہ کھڑی ہے کونین کے والی ترے آنے کی گھڑی ہے
بخشش ہے کہ چپ چاپ ترے در پہ پڑی ہے
تقدیر مگر تیری شفاعت سے ُجڑی ہے
زُلفیں ہیں کہ رنگوں کی ضیا بار جھڑی ہے
واللہ تری آن بڑی، شان بڑی ہے
کٹ جائے گی یہ ہجر کی شب، گرچہ کڑی ہے حنور کے حرف ُچنوں، رنگ کا پیکر باندھوںکبھی سُناؤں گا آقا کو اپنا بُردۂ دلنظر نظر میں رہا ہے نظر نظر سے فزوںآنکھ کو منظر بنا اور خواب کو تعبیر کرہو گئے ُنطق کے پیرایۂ اِظہار تمامحسہم جاتا ہے تصور سے، مگر چاہتا ہےجائے تسکین ہے اور شہرِ کرم ہے، پھر بھیچوم آئی ہے ثنا جھوم کے بابِ توفیقحیطۂ فکر کے محدود حوالوں سے پرےآپ کی رحمتِ بے پایاں کے اظہار کے رنگسارے ُسخن نواز کمالات جوڑ لوںمزید دیکھیے
|