مقدّر میں جہاں بھر کے فنا ہے ۔ ذوالفقار علی دانش

نعت کائنات سے
نظرثانی بتاریخ 11:28، 21 نومبر 2017ء از 119.159.164.202 (تبادلۂ خیال) (نیا صفحہ: مقدّر میں جہاں بھر کے فنا ہے مرے مولا ! مگر تجھ کو بقا ہے تجھے ہی کبریائی بس روا ہے مرے اللہ ! تُو...)
(فرق) → پرانا نسخہ | تازہ ترین نسخہ (فرق) | تازہ نسخہ ← (فرق)
Jump to navigationJump to search

مقدّر میں جہاں بھر کے فنا ہے

مرے مولا ! مگر تجھ کو بقا ہے


تجھے ہی کبریائی بس روا ہے

مرے اللہ ! تُوسب سے بڑا ہے


میں تیرا ہوں ، ترا ہوں ، بس ترا ہوں

تُو میرا ہے ، مرا ہے ، بس مرا ہے


عبادت کرتا ہُوں میں بس تری ہی

مرے اللہ تُو میرا خدا ہے


تُو میرا ہر گھڑی ، ہر پل کا ساتھی

تُو میرا راہبر ہے رہنما ہے


تُو حل کرتا ہے سب کی مشکلوں کو

تُو ہر انسان کا مشکل کشا ہے


تُو ہی کرتا ہے غم میں دستگیری

نگہباں ہے مرا ، غم آشنا ہے


اطاعت ہے نبی کی ، رب کی طاعت

یہی قرآن میں لکھّا ہُوا ہے


سرِ محشر مری بھی لاج رکھنا

فقط رحمت کا تیری آسرا ہے


نبی کا امتی ہم کو بنایا

کرم یا رب ترا بے انتہا ہے


الہیٰ ! بخش دے دانش کو اپنے

یہ بندہ ہے تو عاصی ، پر ترا ہے